Warangal Police Commissioner Sun Preet Singh Conducts Surprise Inspection of Raghunathpally Police Station
ورنگل کے پولیس کمشنر سن پریت سنگھ کا رگھوناتھ پلی پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ
حیدرآباد/ورنگل:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل کے پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے جمعہ کے روز رگھوناتھ پلی پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اسٹیشن کے احاطے کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریکارڈ روم، اسٹیشن رائٹر روم، ریسیپشن سینٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ سی پی نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ اسٹیشن کی صفائی، ریکارڈ کی درست دیکھ بھال اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے۔
بعد ازاں پولیس کمشنر نے اسٹیشن حدود میں جرائم کی شرح، سڑک حادثات، چوری کے معاملات اور درج شدہ مقدمات کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے افسران اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایس آئی اور سرکل انسپکٹر کو ہدایت دی کہ عوامی خدمات اور قانون نافذ کرنے کے طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

خصوصی طور پر راغھوناتھ پلی منڈل اور اس کے اطرافی علاقوں میں تیندوے (ببر شیر) کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے پیش نظر، سی پی نے عوام کو ہوشیار کرنے، کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے فاریسٹ عملے کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرتے ہوئے ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی سخت ہدایات دیں۔
اس اچانک معائنے کے موقع پر گھن پور اے سی پی بھیم شرما، سرکل انسپکٹر سرینواس ریڈی، رگھوناتھ پلی کے ایس آئی نریش اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔
دستور نیوز ڈاٹ کام