sir 2026 meeting on mapping with collector

Help Desks Set Up for SIR-2026 in Hanumakonda, Collector Orders Completion of Mapping by June 15

اضلاع کی خبریں
Help Desks Set Up for SIR-2026 in Hanumakonda, Collector Orders Completion of Mapping by June 15
ایس آئی آر-2026 کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم، میپنگ عمل 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہنمکنڈہ، /29 مئی:
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

ریاستی چیف الیکشن آفیسر کے احکامات کے تحت ضلع میں جاری خصوصی جامع ووٹر فہرست نظرثانی پروگرام (اسپیشل انٹینسیو ریویژن – ایس آئی آر 2026) کو مزید شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے ضلع بھر میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر چاہت باج پائی نے کہا کہ ان ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مقصد ووٹروں کو اندراج، ناموں میں ترمیم، اخراج، پتہ کی تبدیلی اور دیگر انتخابی خدمات سے متعلق فوری رہنمائی اور مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام، سیاسی جماعتوں کے نمائندے، بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) اور انتخابی عملہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ضلع سطح کے علاوہ اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر بھی خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کرتے ہوئے عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ ایس آئی آر-2026 سے متعلق معلومات، اصلاحات، شکایات اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا سکے۔

ضلع کلکٹریٹ ہنمکنڈہ میں قائم ہیلپ ڈیسک پر بی سرینواس (آئی ٹی سپورٹ) سے 9885327178 اور ٹی سریناتھ (کمپیوٹر آپریٹر کم ٹائپسٹ) سے 9701297988 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ ہیلپ لائن نمبر 1800-425-1126 اور 9701777182 بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پَرکال اسمبلی حلقہ (104) میں بی رام بابو (الیکشن آپریٹر) – 9966401958، ایس بھدرایا (سینئر اسسٹنٹ – الیکشن) – 8639823118، ایس راجو (جونیئر اسسٹنٹ) – 9640758583، بی شریمتی (جونیئر اسسٹنٹ) – 9063063433، کے بھانو پرساد (جونیئر اسسٹنٹ) – 8688874683، ای سندیپ (جونیئر اسسٹنٹ) – 8297566439 اور ایس ستیش (جی پی او) – 9908521810 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح ورنگل ویسٹ اسمبلی حلقہ (105) میں سی ایچ راجو (ریکارڈ اسسٹنٹ) – 8106102219، مسکے وینیلا (جونیئر اسسٹنٹ) – 7702069129، کے سوامی (جونیئر اسسٹنٹ) – 8985233374 اور نرہری (جونیئر اسسٹنٹ) – 9866727962 پر رابطہ کرکے معلومات اور مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

دریں اثنا، ضلع کلکٹریٹ ہنمکنڈہ میں ایس آئی آر میپنگ عمل کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں ضلع کلکٹر چاہت باج پائی نے بوتھ لیول افسران اور سپروائزرس کو ہدایت دی کہ ایس آئی آر میپنگ کا عمل 15 جون تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے گھر گھر سروے کے ذریعے ووٹروں کی درست تفصیلات جمع کرنے، ہجرت کر جانے والے، انتقال کر چکے اور دوہری اندراج رکھنے والے ووٹروں کی شناخت کرکے ووٹر فہرست کو شفاف بنانے پر زور دیا۔

sir 20026 meeting with collector on mapping

کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں 2012 پولنگ مراکز موجود ہیں اور ہر بوتھ کی سطح پر مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جون سے 25 جولائی تک نئے ووٹروں کے اندراج، فارموں کی تقسیم اور رجسٹریشن مہم بھی چلائی جائے گی۔ پَرکال حلقہ کے بعض منڈلوں میں میپنگ کی رفتار کم ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے فوری تیزی لانے کی ہدایت دی گئی اور تاخیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا۔

اجلاس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر این روی، ڈی آر او سرینواس، آر ڈی اوز، تحصیلداروں، بی ایل او سپروائزرس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اکبر ضیاء