Trilingual poetry recital on Independence Day and democratic values in Warangal on August 16
ورنگل میں یومِ آزادی و جمہوری اقدار کے موضوع پر 16 اگست کو سہ لسانی مشاعرہ

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق، ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی اور جمہوری اقدار کے موضوعات پر ایک شاندار سہ لسانی مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ مشاعرہ 16 اگست 2025ء بروز ہفتہ، دوپہر 2 بجے اسلامک انفارمیشن سنٹر، پوچمّا میدان، ورنگل میں ہوگا۔مشاعرہ کی صدارت معروف ادیب و شاعر جناب زبیر غفوری فرمائیں گے، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ممتاز تلگو و انگریزی شاعر ڈاکٹر مسنا وینکٹیشورلو (لیکچرر)، ممتاز ہندی شاعر و استاد جناب مجیب الرحمٰن، اور منچریال سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ سب رجسٹرار جناب خورشید اثر شامل ہوں گے۔
اس مشاعرہ میں ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے مہمان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر)، ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)، جناب فیصل وارثی، جناب امجد سلیم امجد، اور جناب مہیمن راحل (کریمنگر) شامل ہوں گے۔
میزبان شعراء میں حضرت اقبال شیدائی، جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی، جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبر ضیاء، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حامد حسین حامد، جناب حمید عکسی، جناب داؤد اسلوبی، جناب قادر انصاری، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر، اور ڈاکٹر شجیع اکبر اپنے موضوعاتی کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
نظامت کے فرائض جناب اقبال درؔد انجام دیں گے۔ داعیانِ مشاعرہ سید عبدالحفیظ اور حامد حسین حامد نے تمام اہلِ ذوق حضرات سے مع احباب وقتِ مقررہ پر شرکت کی پُر خلوص اپیل کی ہے۔