کمیونسٹ ہی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کیلے لڑتے ہیں۔ تکال پلی سرینواس راؤ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کا خطاب

اضلاع کی خبریں
کمیونسٹ ہی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کیلے لڑتے ہیں۔
مختلف جماعتوں سے سی پی آئی میں شمولیت کے رسمی پروگرام میں تکال پلی سرینواس راؤ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کا خطاب

 

حیدرآباد/ورنگل:-5/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری شعبہ کے رکن تکا ل پلی سرینواس راؤ نے کہا کہ کمیونسٹوں نے ہی ہمہشہ غریبوں کے لیے لڑتے ہیں اور مسائل کو صرف سرخ جھنڈے کی جدوجہد سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔ مختلف پارٹیوں کے 20 کارکنوں نے جمعہ کو ویلرو منڈل میں سی پی آئی میں شمولیت اختیار کے موقع پر تکال پلی سرینواس نے کہا ۔ اس موقع پر سی پی آئی لیڈروں نے انہیں پارٹی اسکارف کے ساتھ گرمجوشی سے مدعو کیا۔

اس موقع پر تکل پلی سرینواس راؤ نے ویلرو کے ریڈی ویلفیر بلڈنگ میں منعقدہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ ہی غریبوں کے مسائل پر حکومتوں سے لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیاں عوام کو صرف انتخابات کے دوران ہی یاد کرتے ہیں لیکن سرخ جھنڈے والی جماعتیں ہمیشہ عوام کے درمیان ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پی آئی کی ضلع ورنگل میں ہزاروں لوگوں کو متحرک کرنے اور غریبوں کے لیے زمینی جدوجہد کو منظم کرنے کی تاریخ ہے۔ سی پی آئی کے کارکنوں سے کہا گیا کہ وہ تیار رہیں تاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کا امیدوار کو ہی جیت سے ہمکنار کرنا ہے۔

منڈل سکریٹری گدامدی شنکرایا نے پروگرام کی صدارت کی اور اس پروگرام میں سی پی آئی کے ضلع سکریٹری کررے بکشاپتی، راشٹرا سمیتی کے ارکان اڈاری سرینواس پارٹی کے ضلع اسسٹنٹ سکریٹری مدیلا یلیش، ضلعی قائدین، منی گالا بھکشاپتی اور میکلا شنکر، ماتنگی یادما، ایلورو سبیتا، دھرا راجو، ایلورو لکشمی، کلاوتی اور دیگر نے شرکت کی۔