right to information protection act

Right to Information Protection Act – 2005 Sheikh Azmatullah appointed Hyderabad District President

اضلاع کی خبریں
Right to Information Protection Act – 2005 Sheikh Azmatullah appointed Hyderabad District President
رائٹ ٹو انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ – 2005شیخ عظمت اللہ حیدرآباد ضلعی صدر مقرر
حیدرآباد/یکم اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی آف رائٹ ٹو انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ – 2005 کی ہدایت کے تحت متحدہ ضلع ورنگل کے صدر محمد امیر خان کی اطلاع کے مطابق حیدرآباد ضلع سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن شیخ عظمت اللہ کو ضلع حیدرآباد کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر محمد امیر خان نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عوام کا بنیادی حق ہے، جس کے ذریعے وہ تمام سرکاری دفاتر و اداروں سے شفاف معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کے ساتھ کام کرے۔نئے مقرر کردہ ضلعی صدر شیخ عظمت اللہ نے اس موقع پر تنظیم کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

right to information act

انہوں نے کہا کہ وہ عوام میں حق اطلاعات کے قانون کے بارے میں شعور بیدار کریں گے اور اس کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ آرگنائزنگ سکریٹری چٹابویا ودیا ساگر، شیام، اور ورنگل ڈسٹرکٹ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔