رسول اکرم ﷺ کی زندگی تمام انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے
حویلی عرس جا گیر ورنگل میں جشن میلاد کے موقع پر مولا نا جعفر عابدین کا خطاب
حیدرآباد/ور نگل: ۔ 17 /ستمبر
(دستو نیوز ڈاٹ کام )
حویلی عرس جا گیر ورنگل میں سید شاہ یحییٰ پاشاہ قادری عرف شعیب بابا کی سر پرستی میں عید میلادالنبی کا عظیم الشان جشن اجلاس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس مبارک موقع پر شہر کے مختلف گوشوں سے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محفل کا روحانی منظر قابل دید تھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اور خطیب مولا نا جعفر عابدین امام و خطیب مسجد کوثر منڈی بازار ورنگل نے جشن عید میلادالنبی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم کی زندگی تمام انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کریں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر مختلف نعت خواہوں نے اپنے خوبصورت انداز میں نعت شریف پیش کیں، جس سے محفل میں روحانیت کی فضا قائم ہوگئی۔ جشن کے اختتام پر دعائیں کی گئیں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ عظیم الشان تقریب ورنگل کے حویلی عرس جاگیر میں منعقد ہوئی، جس میں ورنگل کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔