On the occasion of People's Governance Day, Tribute to the Martyrs of the State، Minister and other Leaders in Hanumakonda.

یوم عوامی حکمرانی کے موقع پر ہنمکنڈہ میں ریاست کے شہداکو ریاستی وزیر و دیگرقائدین کا خراج

اضلاع کی خبریں
یوم عوامی حکمرانی کے موقع پر ہنمکنڈہ میں ریاست کے شہداکو ریاستی وزیر و دیگرقائدین کا خراج

 

حیدرآباد/ور نگل :۔ 17 /ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

بروز 17 ستمبر کو تلنگانہ عوامی حکمرانی کا ریاست کے مختلف اضلاع میں اہتمام کیا گیا ہے۔ تلنگانہ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈے کی تقریبات کو آج یعینی منگل کو منعقد کی گئیں اس موقع پر ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ میں محکمہ ماحولیات، جنگلات اور محصولات کی وزیر کونڈا سریکھا نے قومی پرچم لہرایا۔
ریاستی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور محصولات اور عظیم ورنگل تر بلدیہ مئیر گنڈ وسدھارانی، اسٹیشن گھن پور ایم ایل اے کڈیم سری ہری نے ہنمکنڈہ عدالت جنکشن پر واقع شہداء ستون پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

On the occasion of People's Governance Day, Tribute to the Martyrs of the State، Minister and other Leaders in Hanumakonda.
On the occasion of People’s Governance Day, Tribute to the Martyrs of the State، Minister and other Leaders in Hanumakonda.

اس موقع پر رکن اسمبلی کڈیم سری ہری، ہنمکنڈہ ڈسٹرکٹ کلکٹر پی۔ پر اونیا، ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں ریاستی وزیر نے کلکٹریٹ میں تلنگانہ پبلک گورنس ڈے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کلکٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریر کی اور ریاستی حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کے نفاذ کی وضاحت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست کے عوام کی ترقی اور بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قومی ترانہ بجانے کے بعد پولیس نے سلامی پیش کی۔