Patients visiting government hospitals should be provided with better medical services. Hanamkonda District Collector P. Pravaniya
سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں۔ ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر پی پراونیا
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-5/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
بروز جمعرات کلکٹر ہنمکنڈہ ضلع کے کاملاپور میں واقع سرکاری پرائمری ہیلتھ سینٹر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے 30 بستروں والے اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زچگی خدمات کے شعبہ جات، روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد، اسپتال سے متعلق گاڑیوں کی دستیابی اور ان کے کام کے حالات، اسپتال میں پینے کے پانی کی صورتحال اور دیگر سہولیات کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
کلکٹر نے آپریشن تھیٹر اور دواخانہ کے شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ اسپتال آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ اسپتال میں نارمل ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے۔ بزرگ مریضوں کی صحت کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور یہ ہدایت دی کہ اسپتال میں دوائیوں کی کمی نہ ہو۔

اس موقع پر ضلع میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراپیا ، ڈی آر ڈی او پی ڈی سرینواس، مقامی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نریش، طبی عملہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔