Tahreek-e-Qalam Warangal to Organize Grand Tarahi & Ghair-Tarahi Mushaira on August 8
تحریک قلم ورنگل کے زیرِ اہتمام 8 اگست کو عظیم الشان طرحی و غیر طرحی مشاعرہ
ہنمکنڈہ:28/جولائی
(دستور نیوز )
ادبی و شعری تنظیم تحریک قلم ورنگل کے زیرِ اہتمام ایک شاندار طرحی و غیر طرحی مشاعرہ ان شاء اللہ 8 اگست 2026، بروز ہفتہ (سیکنڈ سنیچر)، دوپہر 2 بجے اسلامک انفارمیشن سنٹر، رائے پورہ، ہنمکنڈہ میں منعقد ہوگا۔
مشاعرے کے لیے مقررہ مصرعِ طرح "کام کرنا ہی کامیابی ہے” رکھا گیا ہے، جبکہ قوافی میں سماجی، بے قراری، اداسی، بازیابی وغیرہ شامل ہوں گے اور ردیف "ہے” ہوگی۔
اس باوقار ادبی نشست کی صدارت کارنامۂ حیات ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر) فرمائیں گے۔
مشاعرے کے مہمانانِ خصوصی میں جناب سید دستگیر صاحب (سابق ناظم ضلع ورنگل، جماعت اسلامی ہند)، جناب سید سبحان الدین صاحب (امیر مقامی، ورنگل، جماعت اسلامی ہند) اور جناب محمد عبدالنعیم صاحب (سینئر صحافی، روزنامہ سیاست) شریک ہوں گے۔
مہمان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر)، ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)، امجد سلیم امجد (کریم نگر)، راحل کریم نگری، عبدالقادر طاہر (کریم نگر)، مفیض الدین سہیل (کریم نگر) اور ارشد علی وارثی (کریم نگر) اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔
میزبان شعراء میں اقبال شیدائی، مسعود مرزا محشر، ناصر واحدی، اقبال درد، وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، سید حسینی برتر، اکبر ضیاء، حمید عکسی، مجاہد حسین جوہر، حامد حسین حامد، داود اسلوبی، اندور عبدالقادر، امیرالدین امیر، ماہر عابدی، خواجہ کیفی اور ڈاکٹر شجیع اکبر شامل ہیں، جو اپنی بہترین تخلیقات پیش کریں گے۔
اس مشاعرے کی نظامت معروف ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر عزیز سلیم انجام دیں گے۔
تحریک قلم ورنگل نے تمام اہلِ ذوق، محبانِ اردو اور شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوست و احباب کے ساتھ اس ادبی محفل میں شرکت کرکے مشاعرے کو کامیاب بنائیں۔
دستور نیوز