Hanamkonda Additional Collector Venkat Reddy Arrested Red-Handed While Accepting ₹60,000 Bribe
60 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ہنمکنڈہ کے ایڈیشنل کلیکٹر وینکٹ ریڈی رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد/ہنمکنڈہ5/دسمبر
(دستور نیو ز ڈاٹ کام)
انسدادِ بدعنوانی بیورو (ACB) نے ہنمکنڈہ کے ایڈیشنل کلیکٹر اور انچارج ڈی ای او وینکٹ ریڈی کو 60 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، کوتاپور ہائی اسکول کی منظوری کی تجدید کے عوض رشوت وصول کی جا رہی تھی۔واضح رہے کہ اے سی بی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جال بچھایا اور ادائیگی کے وقت ہی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران جونیئر اسسٹنٹ منوج بھی اے سی بی کے شکنجے میں آ گیا، جو مبینہ طور پر رشوت کے لین دین میں معاونت کر رہا تھا۔اے سی بی حکام نے موقع سے شواہد ضبط کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو تحویل میں لے لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور بدعنوانی کے اس معاملے میں مزید افسران یا افراد کے شامل ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا رہا ہے۔