cp on environment plantation

Protect the Environment for Future Generations: Warangal Police Commissioner Sun Preet Singh

اضلاع کی خبریں
Protect the Environment for Future Generations: Warangal Police Commissioner Sun Preet Singh
مستقبل کی نسلوں کے لیے ماحولیات کا تحفظ ناگزیر: ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ

ورنگل، 5 /جون
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ورنگل پولیس کمشنریٹ میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ورنگل کے پولیس کمشنر سن پریت سنگھ، آئی پی ایس نے افسران اور عملے کے ہمراہ پھلدار پودے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو صاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگلات کے رقبے میں مسلسل کمی، شہری تعمیرات میں اضافہ اور گاڑیوں و صنعتی علاقوں سے پیدا ہونے والی آلودگی ماحولیاتی توازن کو متاثر کر رہی ہے۔

cp warangal police on environment plantation

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کے نظام میں بے ترتیبی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات عوامی زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں۔ سن پریت سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس پروگرام میں ڈی سی پیز، ایڈیشنل ڈی سی پیز، اے سی پیز، آر آئیز اور دیگر پولیس افسران و عملے نے شرکت کی۔
دستور نیوز ڈاٹ کام