شہر میں کوئی گینگ بچوں کو اغوا کرنے نہیں آیا اور جھوٹے پروپیگنڈوںپر یقین نہ کریں-ہنمکنڈہ اے سی پی کرن کمار

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
شہر میں کوئی گینگ بچوں کو اغوا کرنے نہیں آیا اور جھوٹے پروپیگنڈوںپر یقین نہ کریں-ہنمکنڈہ اے سی پی کرن کمار

 

حیدرآباد/ہنمکندہ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

اے سی پی ہنمکنڈہ کرن کمار نے کہا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر چل رہے پروپیگنڈے اور افواہیں جن میںیہ باور کیا جارہا ہےکہ شہر میں بچوں کو اغوا کرنے والوں کا ایک گروہ داخل ہوا ہے۔ ان افو اوں پر یقین نہیں نہ کریں ۔

اس سلسلے میں اے سی پی نے کمشنر کے دفتر سے ہفتہ کو ایک بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کوئی گینگ بچوں کو اغوا کرنے نہیں آیا اور اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ورنگل پولس کمشنریٹ اس معاملہ میں سخت چوکسی برت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے سے عوام میں خوف و ہراسانی پیدا ہوتی ہے جو کہ معاشرہ کے لئے مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے شہریوں سے گذارش کی کہ اگر کوئی اسطرح کی سرگرمیوں میں مشکوک شخص نظر آئے تو وہ فوری طور پر 100 ڈائل کریں-