free coaching ielts

Free IELTS Coaching for Minority Students Seeking Higher Education Abroad

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
Free IELTS Coaching for Minority Students Seeking Higher Education Abroad
بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند اقلیتی طلبہ کے لیے مفت آئی لیٹس کوچنگ کا اعلان

ورنگل، 5 /جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود ضلع ورنگل ڈاکٹر ٹی۔ رمیش نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ تلنگانہ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل، حیدرآباد کے زیر اہتمام بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی امیدواروں کے لیے آئی لیٹس (IELTS) کی مفت کوچنگ فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں، جن میں مسلم، سکھ، عیسائی، جین، بدھسٹ اور پارسی شامل ہیں، سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ کوچنگ پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 100 طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

خواہشمند اور اہل امیدوار اپنی درخواستیں 5 جون 2026 سے 15 جون 2026 شام 5:00 بجے تک دفتر تلنگانہ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل، اندرا پریا درشنی ڈگری کالج، ایم اے ایم کیمپس، انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پیچھے، سری بالاجی انکلیو، گوشہ محل، نامپلی، حیدرآباد – 500001 میں جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے امیدوار دفتر کے اوقات کار میں صبح 10:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک فون نمبر 040-23236112 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل directormscccctelangana@gmail.com کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ڈاکٹر ٹی۔ رمیش نے اقلیتی طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی اعلیٰ تعلیم کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے بروقت درخواستیں داخل کریں۔

دستور نیوزڈاٹ کام