میناریٹی طبقے سے متعلقہ تمام ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری ہوگی۔ ریاستی وزیر ڈی سری دھر بابو

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
میناریٹی طبقے سے متعلقہ تمام ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری ہوگی۔ ریاستی وزیر ڈی سری دھر بابو

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ:-4/جولائی
(دستور نیوزڈاٹ کام)

 

  ڈی سریدھر بابو ریاستی وزیر برائے اطلاعات ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن، صنعت و تجارت ریاست تلنگانہ درگاہ قاضی پیٹ میں عقیدت مندی سے حاضری دی ۔ اس موقع پر سجادہ درگاہ و ریاستی حج کمیٹی چیرمین سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے وزیر موصوف کو دوپہر کے کھانے پر اپنی قیام گاہ پر مدوع کیا ۔

بعد ازاں کانگریس پارٹی قائیدین اور عوامی نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر سری دھر بابو نے کہا کہ میناریٹی طبقے سے متعلقہ تمام ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری ہوگی،جس میں خاص کر تعلیم، اسکالرشپس ، ہاؤسنگ سکیم ، پینشن اسکیم، اور قرض فراہمی اہم ہونگے ،جس سے بلا تفرق تمام کمیونٹیز کی ترقی ہوگی۔

 

اس موقع پر رکن اسمبلی ورنگل مغرب نائینی راجندر ریڈی، ایرابیلی سوارنا صدرضلع ورنگل کانگریس ،جانشین سجادہ درگاہ قاضی پیٹ سید بختیار بیابانی،   سابق ضلع لائیبریری چیرمین عزیز خاں ، ایڈوکیٹ و سابقہ کارپوریٹر ابوبکر ، سابقہ کارپوریٹر بوڈا ڈنا ، ای وی ایس سرینواس،تحصیلدار قاضی پیٹ، اے  سی پی نندی رام نیک، S.H.O قاضی پیٹ۔ اسی رانی اور پراساد موجود تھے۔