نوڈل آفسران 13 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے لئے مربوط اقدامات کریں۔ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-15/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں بروز پیر ضلع الیکشن نوڈل افسران کے ساتھ ضلع کلکٹر محترمہ سکتا پٹنائک ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے نوڈل افسروں کے ساتھ انتخابات کے انتظام سے متعلق تربیتی پروگرام، پولس سیکورٹی، انتخابی ضابطہ کے نفاذ کی تاریخ سے اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں، مقدمات کے اندراج کی تفصیلات، ای وی ایم، انتخابی فہرست، پولنگ اسٹاف، حساس پولنگ مراکز جن علاقوں میں، FST، SST، MCC، میٹریل مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، sveepکے تحت شروع کیے جانے والے پروگرام، انتخابی اخراجات کی جانچ، سی وجل کو موصول ہونے والی شکایات، پیڈ نیوز، پوسٹل بیلٹ، ہوم ووٹنگ تفصیلات، مواصلات وغیرہ کے تعلق سے ضلع کلکٹر نے اس میٹنگ میں نوڈل افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور مزید کارروائی سے متعلق مسائل پر کئی تجاویز دیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹرمحترمہ سکتا پٹنا ئک نے کہا کہ انتخابات میں پولنگ فیصد کو بڑھانے کے لیے بیداری اور ووٹر بیداری کے پروگراموں کو بڑے پیمانے پر سویپ sveep کے تحت چلائے جائیں۔ لوک سبھا انتخابات میں ضلع میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے sveep کو آگے بڑھ کر مزید اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔ ووٹرز کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی جائے۔ عہدیداروں کو آپس میں مل کر کام کرنا چاہئے اور انتخابات کو کامیابی سے ہمکنارکرانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ متعلقہ نوڈل حکام کو بغیر کسی مشکل کے ضرورت کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق انتخابات کو موثر انداز میں کرانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں۔
اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس رادھیکا گپتا، وینکٹ ریڈی، ورنگل سنٹرل زون ڈی سی پی محمد عبدالباری ، ٹرینی کلکٹر شردھا شکلا، ہنمکنڈہ ، پرکال آر ڈی او ، و ینکٹیش، ڈاکٹر کے نارائنا، زیڈ پی سی ای او ودیا لتا، ڈی آر ڈی او ناگا پد ماجا، ڈی پی او لکشمی رماکانت، او ڈی ای ڈاکٹر عبدالحئی ، ڈی سی او ناگیشور راؤ، ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سا مباشیواراؤ، ہنمکنڈہ، قاضی پیٹ، پرکال اے سی پیز دیویندر ریڈی، ترومل، کشور کمار، آر اینڈ بی ڈی ای سریش بابو، اگریکلچرل جے ڈی رویندر سنگھ، ایم وی آئی رمیش راٹھور اور دیگر نوڈل افسران نے شرکت کی۔