Meeting of Muslim intellectuals at Muslim Community Center Warangal on unresolved problems of Muslims and other issues.

مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ حکومتوں سے مضبوط نمائیندگی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

اضلاع کی خبریں
مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ حکومتوں سے مضبوط نمائیندگی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
مسلمانوں کے حل طلب مسائل اور دیگر امور پر مسلم کمیونٹی سنٹر ورنگل میں مسلم انٹلکچول کا اجلاس۔

 

حیدرآباد/ورنگل:۔7/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ورنگل میں مسلم انٹلکچول کا ایک اجلاس انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس اجلاس میں حالیہ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے بعد مسلمانوں کے حل طلب مسائل سیاسی،سماجی،معاشی اور تعلیمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Meeting of Muslim intellectuals at Muslim Community Center Warangal on unresolved problems of Muslims and other issues.

اس اجلا س جس میں شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی طور پر مسلمانوں کا تناسب آئے دن گھٹتا جارہا ہے اور سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کی حیثیت سے استعمال کرتی آرہی ہیں۔ خاص طور پر مسلمانوں کو نمائندگی کا موقع سے گریز کرتی آرہی ہیں۔

اس موقع پر سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابو بکر محمد عبد الخالق تنویر ، مدثر احمد ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں میں تین تین کا بینی وزراء کو شامل کیا گیا تھا،لیکن اب حال یہ ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت میں کسی مسلم نمائندے کو وزیر کا قلمدان نہیں دیا گیا۔ سیاسی جماعتیں صرف ووٹ کے لئے مسلم طبقہ کو استعمال کرتی آرہی ہیں۔ اس خصوص میں انٹیلیکچولس کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا جائے اور ورنگل شہر جو حیدر آباد کے بعد دوسرا بڑا شہر کہلاتا ہے یہاں پر مسلمانوں کی بھاری تعداد موجود ہے۔ کیوں نہ ہم آپسی اتحاد کے ذریعہ ایک ایکشن پلان تیار کر سیاست کو بالائے طاق رکھ کرجائے کسی باشعور کا انتخاب کریں اور قائد کی حیثیت سے چن لیا جائے۔ موجودہ دور میں فرقہ پرست جماعت ابھرتی آرہی ہے اور ہم غفلت کی نیند میں سورہے ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ ہم کو چاہئے کہ حکومت کے نمائندے ہم سے ربط پیدا کریں اور ہمارے مطالبات کی یکسوئی کا راستہ نکالیں ۔ آج ریاست تلنگانہ کی وقف املاک ناجائز قبضہ ہورہی ہیں ہمیں چاہئے کہ حکومت سے نمائندگی کریں۔

اس موقع پر خواجہ توقیر احمد نے ملت اسلامیہ پر زور دیا کہ اپنے اجتماعی اتحاد اور بھائی چارگی کے ساتھ ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور مجوزہ کارپوریشن انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ میں جن کے نام موجود نہیں ہے ان کے اندراج کروانے پر زور دیا گیا۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب عرفان مجاہد نے کہاکہ عنقریب اسی طرح ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اس اجلاس میں طئے پائے گئے اہم نکات کو شامل کرتے ہوئے ایجنڈہ کو ترتیب دیا جائے گا تاکہ مستقبل میں مسلمانوں کے فلاح و بہبود کے کاموں میں ممدومعاون ثابت ہوں۔

اس اجلاس سے ایم اے سبحان، محمد عبداللہ ، راج محمد، محمد عبدالعلیم اور دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ سخت سے سخت حالات میں بھی ابھرنے اور سب سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس کے لئے ہمیں ایمانی جرات و فراست سے کام لینا لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم و ملت کے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے سب سے ضروری اور اہم چیز ان کی صفوں میں اتحاد واتفاق پایا جانا ہے۔اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے اتحاد و اتفاق اور اجتماعیت کا مثبت تصور امت مسلمہ کے سامنے پیش کیا۔

Meeting of Muslim intellectuals at Muslim Community Center Warangal on unresolved problems of Muslims and other issues.

اس موقع پر محمد وہاج الحق، محمد سراج احمد،نوید، محمد قدیر اور دیگر حضرات شریک تھے۔