Young people with the mindset, personality, and talent of Maulana Abul Kalam Azad are desperately needed in today’s era

Uncategorized
مولانا ابوالکلام آزاد جیسی سوچ اور شخصیت اور صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کی دور حاضر میں اشد ضروری۔

Young people with the mindset, personality, and talent of Maulana Abul Kalam Azad are desperately needed in today’s era.

 

حیدرآباد/ورنگل:-13/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

زیر اہتمام اردو جرنلسٹس ویلفیئر اسوسیشن ورنگل کی جانب سے 12 نومبر 2024 گولڈن گیسٹ ہاؤس ایل بی نگر ورنگل میں مولانا ابوالکلام ازاد کی پیدائش کی تقریب پر قومی یوم تعلیم اور اقلیتی بہبود کے طور پر منایا گیا۔

maulana abul kalam azad
Young people with the mindset, personality, and talent of Maulana Abul Kalam Azad are desperately needed in today’s era.

اس پروگرام کی صدارت محمد قادر محی الدین این آر آئ نے کی۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد بہادر علی صاحب موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل و ڈاکٹر میر کوکب علی صاحب پرنسپل اسلامیہ ڈگری اینڈ پی جی کالج ورنگل نے شرکت کی۔

پروگرام کی شروعات حافظ سید صادق حسین کی تلاوت قران پاک سے ہوئی حمد باری تعالیٰ محمد حامد حسین حامد نے حمد باری تعلی پیش کیا۔
اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میر کوکب علی صاحب نے مولانا ابوالکلام ازاد کے ملی سیاسی و سماجی ثقافتی سفر پر جامع روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد جیسی سوچ اور شخصیت اور صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کی دور حاضر میں سخت ضرورت ہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد بہادر علی نے جامع خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو الکلام کی سوانح حیات کے ڈھکے چھپے پہلوؤں پر بہت ہی واضح اور خوبصورت انداز میں سامعین کی معلومات میں اضافہ کیا ۔

ڈاکٹر محمد بہادر علی نے ملک کی آزادی اور بٹواڑے کے بعد کے حالات پر تبصرہ کیا اور مولانا ابوالکلام ازاد کی سیاسی و سماجی حکمت عملی سے بین مذہبی ماحول میں ملک کی سالمیت, مائنرٹی کے تحفظات کی ترجیحات اور تعلیمی بیداری سے ملک کی ترقی پر ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر محمد بہادر علی نے مولانا ابوالکلام کے تعلق سے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی آزادی کے بعد کے بگڑتے ہوئے افرا تفری کے حالات میں ہر نوعیت کے ذہنوں سے مقابلہ کرتے رہے اور انہوں نے ملک کی سالمیت اور ترقی پر خاصی تجاوزیں پیش کرتے رہے، اس وقت کے بڑے سیاستدان اور قائدین بعض اوقات مولانا کے سفارشوں سے متفق ہوتے تھے کبھی مولانا کی مخالفت بھی کرتے تھے۔ ایسے تذبذب کے عالم میں مولانا ملک سالیمیت، بین مذہبی رواداری اور تعلیمی ترقی پر زیادہ زور دیتے رہے۔

اس پروگرام کے مہمانان خصوصی کے خطاب سے سامعین کی بڑی تعداد نے مولانا ابوالکلام ازاد کی زندگی کے کئی ایک دلچسپ معلومات سے مستفید ہوئے۔

https://youtu.be/-s6WL_9DxQQ

اس موقع پر محمد اکبر ضیاء نے اردو جرنلسٹ ویلفیئر اسوسییشن ورنگل کے قیام کے اغراض و مقاصد پر مختصر معلومات پیش کی۔

بعد ازاں پروگرام کے صدر محمد قادر محی الدین نے پروگرام پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کی دلچسپ معلوماتی تقاریروں کی سراہانہ کی اور پروگرام کے منتظمین کی دلچسپی کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اردو جنرلسٹس ویلفیئر ایسوسییشن ورنگل کی جانب سے مہمانان خصوصی اور صدر صاحبان کی گل پوشی کی گئ۔ اس موقع پر شہر ورنگل ایل بی نگر سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑی محمد سمیر جنہیں ضلعی سطح پر انڈر 14 کرکٹ ٹیم میں منتخب کیے جانے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی گلپوشی کے ساتھ ساتھ مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔

اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ شرکت کرنے والے احباب میں محمد عبد القدوس، سید مسعود سابقہ کارپوریٹر, کانگریس سینیرقائد محمد وسیم، خواجہ کیفی، محمد سراج احمد، اقبال درد، حمید عکسی، محمد عبد الحفیظ، عبد اللطیف، سرور محی الدین غازی، محمود بھائی، حامد حسین حامد، وحید گلشن، محمد عبدالنعیم ، محمد منورالدین ، علیم دانش , محمد عبد الرزاق اکرم، محمد سراج ، محمد معشوق،محمد مسعود بھائی بارود کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری اسوسییشن کے معتمد اسماعیل ذبیح نے اپنے منفرد انداز میں بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھایا۔پروگرام کے اختتام سے پہلے اسوسییشن کے ذمہ داران مرزا فتح اللہ بیگ ریاض ، اسماعیل ذبیح، حافظ فضل الرحمن واجد، محمد جعفر، محمد اختر حسین اختر، حافظ سید صادق حسین و اکبر ضیاء کی جانب سے محمد حسین پاشاہ نے مہمانان ، صدر اور سامعین کا پروگرام میں شریک ہونے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام عمل میں ایا۔