ہندوستان کے تعلیمی نظام کے بانی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائیش کے موقع پر ہنمکنڈہ بی آر ایس کیمپ آفس میں خراج عقیدت پیش کیاگیا

On the occasion of the birth anniversary of Maulana Abul Kalam Azad, the founder of India’s education system, tributes were paid at Hanamkonda BRS camp office.
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-11/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
بی آر ایس پارٹی کیمپ آفس بالاسمدرم ہنمکنڈہ میں مولانا ابوالکلام کے یوم پیدائیش کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں سابقہ رکن اسمبلی و گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر اور سابقہ رکن اسمبلی گنڈرا وینکٹ رمنا ریڈی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ان کے علاوہ پارٹی کے سینیر قائیدین محمد عبدالقدوس، شفیع احمد، محمد سونی، شیخ محمود ،خلیل احمد ، محمد نعیم الد ین موجود تھے ۔

اس موقع پر پر سابقہ رکن اسمبلی داسیم ونئے بھاسکر نے مولانا آزاد کی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد ایک قابل ذکر شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ 11 نومبر 1888 کو پیدا ہوئے، وہ آزادی پسند، مصنف، اور انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما تھے۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد، وہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم بن گئے، جس نے ہندوستان کے تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی۔ تعلیم میں آزاد کی شراکتیں آج بھی منائی جاتی ہیں، ان کی سالگرہ کو پورے ہندوستان میں قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالقدس نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستان کی ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت پر یقین رکھتے تھے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے ادارے قائم کرنے کے لیے ان کی شخصی اور انتھک محنت کی۔ انہوں نے مولانا کی ابتدائی زندگی کے تعلق سے مختصر بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکہ میں پیدا ہوئے، بعد ازاں ان کا خاندان کلکتہ چلا گیا، جہاں وہ گھریلو تعلیم یافتہ اور خود تعلیم یافتہ تھا۔ انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور تحریک عدم تعاون اور ہندوستان چھوڑو تحریک جیسی تحریکوں میں حصہ لیا۔

محمد عبدالقدس نے مولانا کے تعلق سے مزید کہا کہ وہ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کے طور پر ایک مضبوط قوم کی تعمیر میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ ایک ماہر ادیب اور شاعر تھے، اردو میں شاعری کرتے تھے اور مذہب اور فلسفے پر مقالے لکھتے تھے۔
اس پروگرام میں بی آر ایس پارٹی کے کئی سینئر قائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور مولانا آزاد کی تصویر پر پولوں کے مالائیں پہناکر انہیں خراج عقیدد پیش کیا۔