قلع ورنگل خوش محل میدان میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام بڑ ی شان وشوکت سے منا یا گیا ۔
محمد ایوب علی ورنگل ڈسٹرکٹ پلیک ریلیشن آفیسرکو بہترین سرکاری خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا
ورنگل:-27/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہندوستان کے 75ویں یوم جمہوریہ کو منانے کے لیے ورنگل ضلع سینٹر کے قلع ورنگل خوش محل میدان میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام بڑ ی شان وشوکت سے منا یا گیا ۔ اس مقع پر ضلع کلکٹر پی۔ پروینیا نے قومی ترنگا جھنڈا لہرایا اور پولیس سے سلامی لی۔ مختلف محکموں کی جانب سے ضلع میں نافذ کیے گئے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں اور حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر اشونی تاناجی واکاڈے اور ڈی سی پی رویندر کے ساتھ ملازمین اور رضاکار تنظیموں کے لیے بہترین خدمات انجام دینے والے سرکاری افسران کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر محمد ایوب علی ورنگل ڈسٹرکٹ پلیک ریلیشن آفیسرکو بہترین سرکاری خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا- بعد ازاں، کلکٹر نے ورنگل پولس کمشنر امبریش کشورجھا، جی ڈبلیو ایم سی کمشنر شیخ رضوان باشا اور ایڈیشنل کلکٹر اشونی تاناجی واکاڈے کے ساتھ ضلع میں چلائی جارہی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر مختلف محکموں کی جانب سے بنائے گئے نمائشی ہالوں کا معائنہ کیا۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، CHS کریم آباد اسکول، ZMS ورنگل اسکول، KGBV Geesugonda، KGBV چنئیراوپیٹ اور TSMS وانچن گیری گیس گونڈہ اسکولوں کے طلباء کے ثقافتی پروگرام، حب الوطنی پر مبنی رقص اور گانوں نے حاضرین کو متاثر کیا اور انہیں تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
واضح رہے کہ محمد ایوب علی نے اپنے سرکاری خدمات کی شروعات ڈی پی آر او آفس ورنگل میں بطور اسٹنٹ ڈی پی آراداپنی خدمات انجام دیا اور پھر سال 2015 میں انہیں ترقی ملی اور وہ پرا پلی میں بطور ڈیوشنزن پی آر او اپنے خدمات انجام دیا۔ بعد ازاں ریاست میں نئے اضلاعوں کے قیام عمل میں آنے کے بعد انہیں 2016 2020 ضلع محبوب آباد میں بطور ڈی پی آراداپنی خدمات انجام دیا، اپنی خوش مزاج اور محنت کش کے القاب سے پہچانے جانے والے محمد ایوب کو گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن پلک ریلیشن آفیسر کے حیثیت سے تبادلہ کیا گیا جہاں پر وہ اکتوبر 2020 سے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے بی آراد کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے رہے اور مزید ذمیداری دیتے ہوے ضلع ورنگل کا ڈی پی آراو مقرر ہے محمد ایوب علی اپنے سخت محنتی اور خوش مزاجی سے تمام امور کو حسن سلوکی انجام دیتے ہیں – اسی بنا پر محمد ایوب علی ورنگل ڈسٹرکٹ پلیک ریلیشن آفیسرکو بہترین سرکاری خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا- بعد ازاں انہوں نے ورنگل پولس کمشنر امبریش کشورجھا، جی ڈبلیو ایم سی کمشنر شیخ رضوان باشا سے ملاقاتیں کی –