ویلپولا سارنگاپانی نے رکن اسمبلی سامبا شیواراؤ کی موجودگی میں سی پی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

اضلاع کی خبریں
ویلپولا سارنگاپانی نے رکن اسمبلی سامبا شیواراؤ کی موجودگی میں سی پی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-9/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

ہنمکنڈہ کے مشہو و معروف مزدور لیڈر ویلپولا سار نگاپانی نے سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری و کوتا گوڈیم کے رکن اسمبلی کوننینی سمباشیواراؤ کی موجودگی میں سی پی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

رکن اسمبلی سامبا شیواراؤ نے ہفتہ کو حیدرآباد میں سی پی آئی کے ریاستی دفتر مقدوم بھون میں پارٹی میں شامل ہوکر سی پی آئی کا رومال پہن والوں کو گرمجوشی سے اسقبال کیا۔ سی پی آئی میں شامل ہونے والوں میں ویلپولا سارنگاپانی، کوماتی رمیش، گنڈ و ستیم اور دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوننینی سامبا شیواراؤ نے کہا کہ سی پی آئی مسلسل عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور غریب لوگوں کے لیے مکانات اور پلاٹ حاصل کرنے میں پیش پیش ہے۔ ویلپولا سارنگاپانی جیسے لوگ جو شہر میں مزدور لیڈروں کے طور پر کام کر رہے ہیں، کہا کہ سی پی آئی میں شامل ہونا خوشی کی بات ہے۔

اس موقع پر ا نہوں کہا کہ نے آنے والے دنوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی پہل و جستجو بڑھانا ہے تاکہ غریب عوام کی موثر نمائیدگی ہو سکے۔
اس پروگرام میں سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری گروپ کے ممبران تکلا پلی سری نواس راؤ، ضلع سکریٹری کررے بکشاپتی، سابق ضلع سکریٹری سرابوئینا کرناکر، راشٹرا سمیتی کے ممبران پنجلا رمیش، اڈاری سرینواس، مندا سدلکشمی، ضلع اسسٹنٹ سکریٹریز ایس کے باشو میاں، مدیلا ایلیش، قائدین ایشابوینا سرینواس اور دیگر نے شرکت کی۔