Warangal Police Commissioner Amber Kishore Jha fulfilled his promise to auto drivers

Warangal Police Commissioner Amber Kishore Jha fulfilled his promise to auto drivers

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے آٹو ڈرائیورس سے اپنا وعدہ پورا کیا

 

حیدرآباد/ورنگل: – 4 ا/کتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام )

ورنگل ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ٹرائیسٹی علاقہ میں آٹو ڈرائیورس کے ساتھ چند روز قبل منعقدہ ایک بیداری کانفرنس میں آٹو ڈرائیورس نے ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا کے علم میں یہ بات لائی کہ جن آٹو ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہے انہیں لائسنس دیا جانا چاہئے ۔اس مطالبہ پر اس وقت پولیس کمشنر نے آٹو ڈرائیورس کو یقین دلایا کہ ڈرائیورس کو لائسنس فراہم کئے جائیں گے۔

اس طرح ورنگل پولیس کمشنر نے جمعہ کو کمشنریٹ آفس میں قاضی پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے تحت 35 آٹو ڈرائیورس کولرنگ لائسنس دیے جن کے پاس طویل عرصے سے ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ ان لائسنس کی تقسیم کے لئے اس سلسلے میں پولیس کمشنر نے سب سے پہلے ٹریفک اے سی پی ستیہ نارائنا ، قاضی پیٹ ٹریفک انسپکٹر نا گا بابو، ایس آئی اوما کانت اور عملہ کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے آٹوڈرائیورس کو لائسنس دینے کی ترغیب دی۔

ورنگل پولیس کمشنر کی ہدایت کے مطابق لائسنس کے لیے ضروری دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم پولیس کمشنر نے صرف چالان کی بات کی ۔ پولس کمشنر نے آٹو ڈرائیورس سے کہا کہ ٹریفک پولیس موٹر سائیکلس کو پریشان کرنا پسند نہیں کرتی، موٹر سائیکلس کے علاوہ آٹوز میں سفر کرنے والے مسافر اور آٹو ڈرائیور بھی بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔