Azeem-Ush-Shaan Jalsa-e-Aam on Manaqib-e-Aala Hazrat to be Held in Warangal
عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان مناقبِ اعلیٰ حضرت
حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
وابستگانِ سلسلہ آمریہ (اہلِ سنت والجماعت) ورنگل کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان ’’مناقبِ اعلیٰ حضرت‘‘ بروز جمعہ 15 مئی 2026ء بعد نمازِ عشاء مسجد محمدیہ، رنگم پیٹ، ورنگل میں منعقد ہوگا۔
اس مقدس جلسہ میں خصوصی خطاب کے لیے معروف عالمِ دین، واعظِ لاثانی، شہزادۂ غوثِ اعظم حضرت علامہ مولانا حافظ عالم شریعت پیرزادہ سید عطاء الحق کریمی شاہ آمری الحسینی چشتی القادری الخلفائے آمری جمالی، مدراس، مدعو ہیں، جو اپنے عالمانہ، عارفانہ اور عاشقانہ انداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب فرمائیں گے۔
جلسہ کی صدارت مولانا قاری محمد صدیق معصوم نقشبندی کریں گے جبکہ نگرانی محمد عبدالسلام صاحب، صدر مسجد محمدیہ، رنگم پیٹ، ورنگل کے زیرِ اہتمام ہوگی۔
منتظمین نے جمیع برادرانِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت اور روحانی جلسہ میں شرکت فرما کر علم و عرفان سے مستفید ہوں۔
اس موقع پر سید سراج الدین، صدر و اراکین عاشقانِ غوثِ اعظم کمیٹی ہنمکنڈہ اور وابستگانِ سلسلہ آمریہ (اہلِ سنت والجماعت) ورنگل نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
دستور نیوز ڈاٹ کام