Interested in Police Duty Meet Competitions Helps in Professional Skills: Warangal Police Commissioner

اضلاع کی خبریں
پولیس ڈیوٹی میٹ مقابلوں میں دلچسپی پیشہ وارانہ مہارت میں مددگار:ورنگل پولیس کمشنر

 

حیدرآباد/ورنگل:-8/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

پولیس افسران ڈیوٹی میٹ مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے پیشہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے کیا ۔

کمشنر نے حال ہی میں ورنگل پولیس کمشنر آفس میں 2 دنوں تک منعقدہ زونل پولیس ڈیوٹی میٹ میں کامیاب افسران کو مبارکباد دی۔ منگل کو پولیس کمشنریٹ آفس میں تمغے پیش کئے گئے ۔

یہ زونل سطح کی پولیس ڈیوٹی میٹ ورنگل کمشنریٹ پریڈ گراؤنڈ میں 13 اکتوبر سے 3 دنوں کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں ورنگل کمشنریٹ، کلم، کمشنریٹ، بھدرا دری زونل کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم اور محبوب آباد اضلاع کے پولیس افسران نے حصہ لیا ۔ 18 افسران کی طرف سے انجام دی جانے والی یومیہ ڈیوٹی کے حوالے سینز مرہ جات میں مقابلوں کے پہلے 3 فاتحین کو پولس کمشنر کے ہاتھوں تمغے دیے گئے۔

ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران جار یہ ماہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے ٹولی تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ڈیوٹی میٹ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پولس کمشنر نے کہا کہ پیشہ میں مہارت حاصل کرنے سے مجرموں کی شناخت اور ملزمان کے جرم ثابت کرنے میں آسانی ہوگی۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پیز روی پنجیو، سریش کمار، اے سی بیزانتیہ سریندر کے ساتھ انسپکٹرز، آر آئیز ، ایس آئی، آرایس آئی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔