brs congress, ktr hanamkonda

Congress party is trying unsuccessfully to defame a capable leader like KTR through false propaganda and rumours. Dasiam Vinay Bhaskar and other leaders address a press conference

اضلاع کی خبریں
Congress party is trying unsuccessfully to defame a capable leader like KTR through false propaganda and rumours. BRS Party Hanamkonda District President and former Chief Whip Dasiam Vinay Bhaskar and other leaders address a press conference
کانگریس پارٹی اپنے جھوٹے پروپیگنڈے اور افواہوں سے کے ٹی آر جیسے قابل لیڈر کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے
بی آر ایس پارٹی کے ہنمکنڈہ ضلع صدر اور سابق چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر و دیگر قائیدین کا پریس کانفرنس سے خطاب

 

dastoornews

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-20/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

حکومت کی تشکیل کے بعد سے کانگریس کی جانب سے کے ٹی آر کی گرفتاری سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے اور لیکس کیے جا رہے ہیں۔
کے ٹی آر جیسے قابل لیڈر کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہو رہی ہے۔ دراصل کانگریس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے کے ٹی آر پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ فارمولا ای ریس کے انتظامات میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں۔سابقہ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے پریس کانفرنس سے ان خیالات کا اظہار کیا –

کے ٹی آر نے خود کہا کہ 55 کروڑ روپے ایچ ایم ڈی اے کے ذریعے فارمولا ای ریس تنظیم کو ادا کیے گئے۔ کانگریس نے ہر ماہ جھوٹے الزامات کے ذریعے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے، جیسے کالیشورم اسکام، بجلی اسکام، فون ٹیپنگ وغیرہ۔ فارمولا ای ریس جیسی عالمی اہمیت کی تقریب حیدرآباد میں کے ٹی آر کی کوششوں سے منعقد ہوئی۔ کانگریس نے اقتدار میں آکر 420 وعدے اور 6 ضمانتیں پہلے سال میں بھلا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بی آر ایس اور کے ٹی آر نے لڑائی لڑی۔ غیر قانونی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، لیکن ہم خوفزدہ نہیں، ہم عوام کے درمیان ان پالیسیوں کو بے نقاب کریں گے۔

اس کانفرس سے بی آر ایس کی جانب سے وارننگ دی گئی کہ اگر کے ٹی آر کو گرفتار کیا گیا تو پرامن احتجاج اور دھرنے کیے جائیں گے۔
تلنگانہ کے دیہاتوں میں پہلے ہی بحث جاری ہے کہ اگر کے ٹی آر کو گرفتار کیا گیا تو ایک نیا تحریک جنم لے گا۔

اس موقع پر پیدی سدھرشن ریڈی نے کہا کہ فارمولا ای ریس دنیا کے صرف 10 شہروں میں منعقد ہوتی ہے، حیدرآباد میں یہ کے ٹی آر کی وجہ سے ممکن ہوا۔چلا دھرما ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت انتظامیہ اور ترقی کو چھوڑ کر صرف گرفتاریوں میں دلچسپی لے رہی ہے۔
ننپنی نریندرنے کہا کہ ریونت ریڈی حیدرآباد کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بعد ازا زں رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی پروگرام کے اختتام پر بی آر ایس پارٹی کے رہنماؤں نے آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔