Creative and interactive exhibition on Quran and Prophet’s biography by Children Islamic Organization CIO

اضلاع کی خبریں
چلڈرن اسلامک آرگنائیزیشنCIO کی جانب سے قرآن اور نبی کریم ﷺ کی سیرت پر تخلیقی اور انٹرایکٹو نمائش

 

 

حیدرآباد/ورنگل:-13/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

چلڈرن اسلامک آرگنائیزیشنCIO کی جانب سےچنتل قلعہ ورنگل میں جماعتِ اسلامی ہند کے زیرِ سرپرستی ورنگل کے اقراء پبلک اسکول میں ایک متاثر کن قرآن اور سیرت پر ایکسپو انعقاد کیا۔

اس پروگرام کا مقصد طلباء کو قرآن اور نبی کریم ﷺ کی سیرت کے بارے میں تخلیقی اور انٹرایکٹو نمائشوں کے ذریعے بہتر فہم فراہم کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں مختلف کلاسوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسلامی تاریخ کے اہم واقعات کے بارے میں تفصیلی ماڈلز پیش کیے۔
ان نمائشوں میں سورہ فیل، غزوہ بدر، غزوہ خندق جیسے اہم واقعات کی تصویری نمائشیں شامل تھیں، اس کے علاوہ قرآن اور سیرت سے متعلق تعلیمی ماڈلز بھی پیش کیے گئے۔

 

Creative and interactive exhibition on Quran and Prophet’s  biography by Children Islamic Organization CIO

اس ایکسپو نے والدین، اساتذہ اور ارد گرد کے اسکولوں کے طلباء کو بڑی تعداد میں اپنی طرف متوجہ کیا اور اس پروگرام میں شامل طلباء کی محنت کو سراہا۔

کثیر تعداد میں آنے والے زائرین نے عملی طریقۂ تعلیم کو سراہا اور اس بات کی تعریف کی ۔اس موقع پر زائرین منظمین سے گذارش کی کہ وہ اسطرح کے پروگراموں کا وقتا فوقتا انعقاد عمل میں لاتے رہیں تاکہ اسلامی تعلیمات کو تخلیقی طریقے سے زندگی کا حصہ بنایا گیا۔

Creative and interactive exhibition on Quran and Prophet’s biography by Children Islamic Organization CIO

یہ پروگرام تمام شرکاء کے لیے ایک قیمتی تعلیمی تجربہ ثابت ہوا، جس نے اسلام کی بھرپور تاریخ اور عمیق اسباق پر روشنی ڈالی۔قرآن اور سیرت ایکسپو نے نہ صرف CIO اور اقراء پبلک اسکول کی اسلامی تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کو اجاگر کیا بلکہ نوجوانوں میں سیکھنے اور سماجی اتحاد کا جذبہ بھی پیدا کیا۔