اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
ریاست اور ملک میں فرقہ پرستوں کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اپنے ووٹ کا استعمال کیجئے اور کانگریس کو اقتدار میں لائیں ۔
لیاقت علی خاں
حیدرآباد/ورنگل:-9/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
محمد لیاقت علی خاں موظف اڈیشنل اے سی پی نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہو رہے پارلیمانی انتخابات بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کی گنگاجمنی تہذیب کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے سیکولر سیاستی جماعتوں کو انتخابات میں جیت سے ہمکنار کرنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے ووٹ ہی بڑا ہتھیار ہے جس کے استعمال کے ذریعہ مستقبل میں فسطائی طاقتوں کے ناپاک عزائم کو روکا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ میں مسلمان اپنے ووٹوں کو تقسیم ہونے نہ دیں ، اپنے ووٹ کو صرف کانگریس پارٹی کے حق میں استعمال کریں۔ تلنگانہ کے جن حلقوں میں بی جے پی کےجیت نے کے امکانات ہیں وہاں خاص طور پر انہیں روکنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔ ریاست تلنگانہ کےحیدرآباد میں ایم آئی ایم کے امیدوار اسد الدین اویسی اور مابقی حلقوں میں فرقہ پرستوں کو روکنے کے لئے ٖصرف کانگریس کو کامیاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کے لئے شعور بیداری کرنے کیلئے ہر شخص انفرادی طور پر کام کریں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 13 مئی کو رائے دہی کے دن اولین وقتوں میں اپنا ووٹ ڈالیں، پھر دوسروں کو بھی ووٹ ڈالنے میں مددگار بنیں اور ہر شہری کو اس حق سے اور استفادہ کرنے میں مدد کریں۔
انہوں نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے خواہش کی گئی کہ وہ جمعہ سے قبل ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ ملک کے موجودہ حالات کو بیان کریں اور ووٹ فیصد کو بڑھانے ک اپیل کریں۔