عازمین حج کو اپنا زیادہ سے زیاہ وقت عبادات میں گزارنے کی تلقین جنگاؤں میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام سے علماء کرام کا خطاب۔

اضلاع کی خبریں
عازمین حج کو اپنا زیادہ سے زیاہ وقت عبادات میں گزارنے کی تلقین جنگاؤں میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام سے علماء کرام کا خطاب۔

 

حیدرآباد/جنگاؤں:9/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے صادق فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے عازمین حج جنگاؤں ضلع مستقر پر واقع وجیا اے سی فنکشن ہال میں بصدارت حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی صدر ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں منعقد ہوا ۔

حافظ و قاری فصیح الاسلام کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، محمد خواجہ مفیض الدین صدر شیخ الہند ویلفیئر سوسائٹی نے نعت پیش کی ۔

اس پروگرام میں مرکزی حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر حضرت مولانا مظہر القاسمی نقشبندی نے شرکت کرتے ہوئے عازمین حج کو مکمل مناسک حج اور زیارت مدینہ منورہ سے اگہی دلوائی انہوں نے فرمایا کہ حج عاشقانہ عبادت ہے اور یہ زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے حج کو بار بار جانا عام طور پر نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ حج کے لیے جانے سے قبل مکمل واقفیت مکمل تربیت اور طریقے عمل سے پوری طرح معلومات رکھنا بے انتہا ضروری ہے چونکہ بار بار حج کا موقع نہیں ملتا اسی لیے انہوں نے لغو بیکار اور لایعنی چیزوں سے بچتے ہوئے خاص طور پر موبائل فون کے کم سے کم استعمال کے ذریعے عمل حج مکمل کرنے کا عازمین کو مشورہ دیا اور پورے انہماک سے پوری معلومات سے اور عشق و محبت سے سرشار ہو کر حج کے عمل کو انجام دینا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ عام طور پر حج کو مشکل عبادت بتلایا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے حج ایک اسان عبادت ہے اور صحیح تربیت کے ساتھ ادا کرنے پر بے انتہا اسانی کے ساتھ ادا ہو جاتا ہے ۔

نیز زیارت مدینہ منورہ سے متعلق انہوں نے فرمایا کہ مدینہ منورہ جانا ہر مومن کی خواہش ہوتی ہے ہر مومن کا خواب ہوتا ہے اللہ نے اپ کو حج اور مدینہ منورہ کی حاضری کے لیے منتخب فرمایا ہے اس لیے اداب مدینہ منورہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے مدینہ شریف کی حاضری دیں بے انتہا ادب کا مظاہرہ کریں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت اور عشق کے ساتھ روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں ۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے قیام کے اندر کوشش یہ کریں کہ ہماری ہر نماز مسجد نبوی میں ادا ہو انہوں نے پروجیکٹر کا استعمال کرتے ہوئے آسان فہم انداز میں تربیت فراہم کی۔

اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مفتی نوید سیف حسامی، ڈائریکٹر العدل لیگل سرویس کریم نگر نے بتلایا کہ حج کو جانے سے قبل کن باتوں کا لحاظ رکھنا چاہیے اور حج کے سفر کی تیاری کس طرح کرنا چاہیے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افیسر شیخ لیاقت حسین نے بھی بذریعہ فون عازمین حجاج کو مخاطب کرتے ہوئے ضروری ہدایات اور مشورے دیے اور کہا کہ حکومت تلنگانہ عازمین حجاج کی مکمل سہولیات ادا کرنے کے عزائم رکھتی ہے۔

مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی صدر جلسہ نے بھی حاظرین حج سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں پیش انے والے مسائل سے واقفیت کروائی اور ضروری مشورے بھی ہے ۔

اس تربیتی پروگرام میں ڈاکٹر عبدالمعز حیدراباد نے بھی مخاطب کرتے ہوئے عازمین حج کو موبائل لوکیشن کے استعمال سے پوری طرح واقف ہونے اور لوکیشن بھیجنے اور بھیجے گئے لوکیشن تک پہنچنے کی مشق کر کے جانے کا انہوں نے مشورہ دیا انہوں نے گزشتہ سال سفر حج کے دوران عازمین نے لوکیشن کے استعمال سے عدم واقفیت پر جو پریشانیوں کا سامنا کیا اس سے حجاج کرام کو واقف کروایا۔

تلنگانہ مائنارٹی ایمپلائیز سروس اسوسی ایشن کے ریاستی معتمد عمومی توفیق الرحمن نے بھی مخاطب کرتے ہوئے عازمین حج کو مبارکباد دی صادق علی ایڈوکیٹ اور ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے منتخبہ خادم الحجاج محمد جمیل نے بھی اس موقع پر مخاطب کیا ۔اس تربیتی کیمپ سے محمد عبدالصمد(کویت) نےبھی حاضرین سے خطاب کیا بعد ازاں  محمد خواجہ مجتہد الدین معتمد حچ سوسائٹی و کنوینر تربیتی پروگرام نے پروگرام کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہونچایا۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی کے علاوہ رکن بلدیہ جنگاؤں محمد عبدالصمد و دیگر مہمانوں کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داران محمد ظہیر الدین محمد حفیظ محمد جلیل شیخ عدنان احمد محمد حنیف محمد جمال الدین محمد عمران محمد عمر اور دیگر نے بہترین انتظامات کیے مہمان مکرم کی دعا پر اس تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں ایا اس تربیتی پروگرام میں متحدہ ضلع ورنگل کے عازمین حج کے علاوہ بھونگیر اور ضلع سدی پیٹ کے عازمین حج نے بھی شرکت کی۔ عبدالمتین اطہر کے ہدیہ تشکر پر اس یادگار اور پرجوش حج تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔