صدقہ فطر،فدیہ کے شرعی احکام ورنگل کے علماء کرام کی وضاحت۔
حیدرآباد/ورنگل:- /25مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

مولانا محمد فصیح الدین قاسمی رشادی ناظم مدرسہ عربیہ سراج العلوم ورنگل کی نگرانی میں علماء کرام کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں مولانا ہارون رشید قاسمی، مولانا عبدالعظیم قاسمی، مولانا عتیق الرحمن اسعدی، مولانا سید ایوب قاسمی، مولانا مفتی منہاج قیومی، مولانا مفتی محمد زکریا قاسمی نے شرکت کی۔
اس اجلاس کا مقصد امت مسلمہ کو صدقہ فطر،فدیہ کے شرعی احکام کی رہبری کرناہے۔ حدیث میں جن اجناس سے صدقہ فطر اور فدیہ ادا کئے جانے کا تذکرہ ہے وہ گہیوں،جو،کھجور اور کشمش ہے۔شہر ورنگل کے علماء کرام کے مشورے سے ان چار اجناس کی مندرجہ ذیل قیمت طئے کی گئی ہے۔
گہیوں پونے دو کلو جس کی قیمت 80روپئے ہے اس حساب سے تیس روز کا فدیہ 2400ہونگے۔اسی طرح جو ساڑھے تین کلو جس کی قیمت 280روپئے ہے اس حساب سے تیس روز کا فدیہ 8400ہونگے۔ کھجور ساڑھے تین کلو جس کی قیمت 350روپئے ہے۔ اس طرح تیس دن کا فدیہ 10500ہونگے۔اسی طرح کشمش ساڑھے تین کلو جس کی قیمت 980روپئے ہے۔
اس حساب سے تیس دن کا فدیہ کی قیمت 29,400ہزر روپئے ہونگے۔
صدقہ فطر اور فدیہ کی مقدار ایک ہی ہے۔صاحب حیثیت افراد کو صدقہ فطر اور فدیہ ادا کرنے میں فراخ دلی سے کام لینا چاہیے۔ اللہ تعلی نے استطاعت دی ہے تو اس سے ذائد بھی ادا کرسکتے ہیں۔