Idar e Adab e Islami Mushaira on October 11
ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کا 11 اکتوبر کو مشاعرہ
حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل میں ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیرِ اہتمام ایک شاندار مشاعرہ 11 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ، بوقت 2 بجے دن سیوا کلینک (سابقہ نیا مدرسہ)، نظام پورہ منڈی بازار میں منعقد ہوگا۔یہ مشاعرہ طرحی و غیرطرحی انداز میں ہوگا، جس میں مصرعہ طرح "زندگی موت کے آنے کی خبر دیتی ہے” رکھا گیا ہے۔ قوافی میں شجر، ہنر، سحر اور ردیف میں "دیتی ہے” شامل ہوگی۔
اس مشاعرے کی صدار ت ڈاکٹر محمد بہادر علی، ریٹائرڈ پرنسپل، اسلامیہ ڈگری کالج، ورنگل کریں گے اور مشاعرے کے مہمان خصوصی جناب محمد حفیظ خان، ریٹائرڈ اسکول اسسٹینٹ شریک ہوں گے ۔ اس مشاعرے میں مہمان شعراء اکرامڈاکٹر رحیم رامِش (کاغذنگر)ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)جناب فیصل وارثی (کریمنگر)جناب امجد سلیم امجد (کریمنگر)جناب مہیمن راحل (کریمنگر) شرکت فرما ہوں گے ۔
میزبان شعراء اکرام حضرت اقبال شیدائی، جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی، جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبر ضیاء، جناب مجاہد جوہر، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد، جناب داؤد اسلوبی، جناب قادر انصاری، جناب خواجہ کیفی، جناب امیرالدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر، اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔
پروگرام کے شروعات میں تلاوت قران جناب محمد معشوق (رکن جماعت) اور نذرانۂ نعت: جناب غوث الدین پیش کریں گے۔ مشاعرے کی نظامت جناب اقبال درؔد اپنے منفرد انداز میں انجام دیں گے، اس مشاعرے کے الداعِیان سید عبدالحفیظ، حامد حسین حامد نے تمام ادب و شاعری کے شائقین اور عوام الناس اس کو پیغام دیتے ہوئے دعوت کے ساتھ گزارش کی کہ اس یادگار ادبی محفل میں شرکت کریں اور مشاعرہ کی رونق بڑھائیں۔