کاکتیہ یو نیورسٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی درخواست وفد نے ویم نریندر اور کودنڈارام سے کی ملاقات
حیدرآباد/ورنگل:-31/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ ریاستی حکومت کے مشیرو سابق ایم ایل اے ویم نریندر ریڈی اور تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر آچاریہ ایم کودنڈارام نے کاکتیہ یونیورسٹی میں کام کرنے والے نان ٹیچنگ کنٹرایکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ایک عرضی پیش کی ہے۔

کاکتیہ یوینورسٹی قائدین نے حیدرآباد میں ان کے ساتھ مل کر ایک عرضداشت پیش کی ہے۔ اتوار کو کے یو کے نان ٹیچنگ کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے یاداشت سونپ کر نریندر ریڈی اور کودنڈارام سے کہا کہ وہ کاکتیہ یونیورسٹی میں تقریباً تین دہائیوں سے کام کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر حکومت کے مشیرو سابق ایم ایل اے ویم نریندر ریڈی اور تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر آچاریہ ایم کودنڈارام نے تیقن دیا کہ وہ کاکتیہ یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ کنٹریکٹ ملازمین کے اس مسلہ کو ریاستی وزیر اعلی کے علم میں لاکر انکی توجہہ دلا کر اس مسلہ کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرینگے۔اور اگر ضرورت پڑی تو ملازمین سے ملاقات کا اہتمام بھی کریں گے۔
اس وفد میں ڈاکٹر پوڈیچیٹی وشنو وردھن، رائےکنٹی سریش کمار، ڈاکٹر ساگنٹی سری نواس، ناگولا سیوا پرساد، سنگالہ راجامولی، کوداوٹی گنتی دیاکر، ڈاکٹر اے سدیا اور دیگر شامل تھے۔