Development works begin in 21st Division

Development works begin in 21st Division, foundation stone laid for construction of new community hall

اضلاع کی خبریں
Development works begin in 21st Division, foundation stone laid for construction of new community hall

 

21ویں ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، نئے کمیونٹی ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد

 

dastoornews

حیدرآباد/ورنگل:-28/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل مشرقی اسمبلی حلقے کی 21ویں ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے سلسلے میں ریاستی جنگلات، دیوا دای اور ماحولیاتی وزارت کے وزیر، پچھڑے طبقات کے حامی کنڈا سریکھا کے ہاتھوں نئے کمیونٹی ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

Development works begin in 21st Division,

30 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی اس عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے پر ڈویژن کے کارپوریٹر محمد فرقان نے کہا کہ محترمہ کنڈا سریکھا نے ہمیشہ ہمارے علاقے کی ترقی کے لئے ذاتی دلچسپی لی ہے اور جب بھی میں نے کوئی درخواست کی، انہوں نے ہمیشہ فوری اور بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر کے ساتھ مل کر ڈویژن کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی بات کی۔

Development works begin in 21st Division, foundation stone laid

اس موقع پر عظیم تر بلدیہ ورنگل مئیر گنڈو سدھارانی، کمشنر تانا جی وکاڈے ، ڈی ای او اور ایم آر ا و محمد اقبال کے علاوہ کانگریس پارٹی کے اہم رہنما نوین راجو، محمد ایوب، محمد یعقوب,خورشید، اعظم بیگ، اور کالونی کے مقامی رہنما اور خواتین رہنما بھی موجود تھے۔

Development works begin in 21st Division, foundation stone laid for construction of new community hall