انتخابی ڈیوٹی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی تفصیلات آن لائن درج کی جانی چاہئے-چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج

تلنگانہ
انتخابی ڈیوٹی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی تفصیلات آن لائن درج کی جانی چاہئے  -چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-12/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ انتخابی ڈیوٹی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی تفصیلات آن لائن درج کی جانی چاہئیں۔ منگل کی شام کو حیدرآباد میں ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاست کے ضلع کلکٹرس اور ایڈیشنل کلکٹرس کے ساتھ آئندہ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں پر ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔

اس موقع پر ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ کے اے آر او کے پاس اس اسمبلی حلقہ کے تمام ووٹروں کی فہرست ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی تفصیلات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ای وی ایم کی رینڈمائزیشن، مسائل والے پولنگ مراکز کی معلومات، انتخابی ڈیوٹی میں حصہ لینے والے عملے اور پولیس اہلکاروں کو بھیجا جائے۔

ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے ویڈیو کانفرنس ہال سے ضلع کے ایڈیشنل کلکٹرس رادھیکا گپتا، وینکٹ ریڈی، ہنمکنڈہ و پرکال آر ڈی وی اوز وینکٹیش، نارائنا، ڈی پی او لکشمی ر اماکانت، ڈی سی او ستیہ نارائن ریڈی، ڈی ای او ڈاکٹر عبدالحئی، ہنمکنڈہ، پرکالا تحصیل وجا کمار، الیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران ، سپرنٹنڈنٹ پرا سداراؤ، نائب تحصیلدار سنتوش اور دیگر نے شرکت کی۔