رکن اسمبلی حلقہ ہنمکنڈہ نینی راجندر ریڈی نے ورنگل ویسٹ کی ترقی پر سکریٹریٹ میں ریاستی وزراء و عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا
حیدرآباد:-12/مارچ (دستور نیوز ڈاٹ کام)
ضلع انچارج وزیر اور ضلعی وزراء نے ورنگل ویسٹ کی ترقی پر سکریٹریٹ میں ریاستی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا ۔ورنگل مغربی حلقہ اسمبلی کی رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی کی پہل پر ورنگل مغربی حلقہ کی ترقی کے سلسلے میں آج حیدرآباد سکریٹریٹ میں ضلع انچارج وزیر ویرولو پونگولیٹی سرینواس ریڈی، ریاستی وزیر کونڈا سریکھا اور وزیر دھناساری انسویا (سیتاکا) کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس کے اہم موضوع ریر مشاورت تھے، اگر کالوجی کالکشیتر کی تعمیر کے لیے اضافی بجٹ کی ضرورت ہے تو بجٹ جاری کیا جائے اور کام میں تیزی لائی جائے، اور بھدرکالی ماڑا گلی کے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور اسمارٹ سٹی فنڈز جلد سے جلد جاری کیے جائیں۔
جتنا ہو سکے ترقیاتی کام شروع کئے جائیں۔

چونکہ ورنگل حیدرآباد کے بعد سب سے بڑا شہر ہے، اس لیے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کاموں کے لیے فنڈس مختص کریں اور ترقیاتی کاموں کو زیر التوا رکھے بغیر کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں۔
اس اجلاس میں میونسپل سکریٹری دان کشور ای این سی افسر سریدھر اور سکریٹریٹ کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔