فوری طور پر مساجد اور عیدگاہوں میں صفائی اور ستھرائی، روشنی، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ نعیم الدین صدر بی آر ایس پارٹی مشترکہ ورنگل ضلع اقلیتی سیل

اضلاع کی خبریں
کانگریس سرکار کو مسلمانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

فوری طور پر مساجد اور عیدگاہوں میں صفائی اور ستھرائی، روشنی، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

نعیم الدین صدر بی آر ایس پارٹی مشترکہ ورنگل ضلع اقلیتی سیل

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-12/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

بی آر ایس پارٹی مشترکہ ورنگل ضلع اقلیتی سیل کے صدر نعیم الدین نے کہا کہ کانگریس سرکار کو مسلمانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔بروز منگل بی آر ایس پارٹی ہنمکنڈہ ضلع دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے ہی مساجد اور عیدگاہوں میں بہت ہی کم سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ریونت سرکار سے سوال کیا کہ ماہ رمضان المبارک کے لیے خصوصی فنڈز کیوں مختص نہیں کیے گئے؟ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کے دور کی یاد دہانی دیتے ہوئے کہا کہ شہر رمضان اور بقرعید کے دوران تمام سہولیات کا بندوبست وقت سے پہلے ہی کیا کرتی تھی۔

اس کے علاوہ کپڑوں کی تقسیم اور مسلم تہواروں کے لیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے جاتے تھے۔انہوں نےکہا کہ ریونت سرکار مسلمانوں کے حق میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہے۔ جسکی بڑی وجہہ دونوں ایوانوں میں سیاسی طور پر بر سرے اقتدار کانگریس پارٹی کی جانب سے کوئی موثر نمائیدگی نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مساجد اور عیدگاہوں میں صفائی ستھرائی، روشنی، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

میٹنگ میں ضلع اقلیتی قائدین افضل،سینیرقائید محمد خلیل، حاجی، پلی رجنی کانت، پلی سارنگاپانی، رویندر راؤ، سریدھر، اپیندر، کوٹیشور و دیگر موجود تھے۔