Special Training Program for Hajj Pilgrims to be Held at Masjid Azizia on April 24 in Hyderabad
24اپریل کو مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں عازمین حج کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام
حیدرآباد، 22 /اپریل
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)
عازمین حج کی رہنمائی اور مناسکِ حج کی بہتر ادائیگی کے مقصد سے مسجد عزیزیہ، ہمایوں نگر، مہدی پٹنم میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام بروز جمعہ، 24 اپریل 2026ء بعد نماز مغرب منعقد کیا جائے گا۔
انتظامی کمیٹی مسجد عزیزیہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق پروگرام میں ماہرینِ حج، علمائے کرام اور دینی اسکالرز پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ حج کے تمام مراحل، طریقۂ ادائیگی، زیارتِ مدینہ منورہ، قیامِ مدینہ کے آداب اور وہاں کی مصروفیات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی خصوصی خطاب کرتے ہوئے طریقۂ حج اور زیارتِ مدینہ کے اہم نکات بیان کریں گے، جبکہ بعد نماز عشاء عالی جناب اعجاز محی الدین وسیم، صدر و خطیب مسجد عزیزیہ، بعنوان روحِ حج خطاب کریں گے۔
پروگرام کے اختتام پر سوالات و جوابات کی نشست بھی رکھی گئی ہے، تاکہ عازمین حج اپنے شبہات اور مسائل کے جوابات حاصل کر سکیں۔
منتظمین نے عازمین حج سے خصوصی طور پر اور عام مسلمانوں سے عمومی طور پر شرکت کی اپیل کی ہے۔ خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات کے ساتھ پاور پوائنٹ اسکرین کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
دستور نیوز ڈاٹ کام