سابق سریاستی وزیر اعلی کے سی آر کا آج ضلع ورنگل میں بذریعہ بس دورہ

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
سابق سریاستی وزیر اعلی کے سی آر کا آج ضلع ورنگل کا بذریعہ بس دورہ

 

حیدرآباد/ورنگل:-
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

 

سابق وزیر اعلی کے سی آر تلنگانہ پارلیمانی انتخابات کی تشہر کے سلسلہ میں آج ورنگل ضلع کا دورہ کریں گے۔
بی آ رایس ورنگل لوک سبھا امیدوار سدھیر کمارکے لیے لوک سبھا انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہنمکنڈہ میں روڈ شو کریں گے۔

کے سی آر جو اتوار کی شام ہنمکنڈہ شہر پہنچیں گے جو سیدھے کیپٹن لکشمی کانتا راؤ کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور وہاں کچھ دیر آرام کریں گے۔

بعد ازاں، ضلعی قائدین کے ساتھ، وہ عدالت سنٹر، امبیڈکر سنٹر، پیٹرول پمپ جنکشن سے ہوتے ہوئے بس کے ذریعے ہنمکنڈہ اسکوائر پہنچیں گے۔ بی آر ایس سربراہ کے سی آر ہنمکنڈہ چوک پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔