SIR Revision Process Progress Reviewed in Hanumakonda; Meeting Held on Graduate MLC Voter List

SIR Revision Process Progress Reviewed in Hanumakonda; Meeting Held on Graduate MLC Voter List

اضلاع کی خبریں
SIR Revision Process Progress Reviewed in Hanumakonda; Meeting Held on Graduate MLC Voter List
ہنمکنڈہ میں SIR نظرثانی عمل کی پیش رفت کا جائزہ، گریجویٹ ایم ایل سی ووٹر لسٹ کی تیاری پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اجلاس

ہنمکنڈہ، 24 ستمبر:
(دستور نیوز)

ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ میں جمعرات کو خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے عمل کی پیش رفت اور ورنگل، کھمم، نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کے ووٹرز کی نئی فہرست کی تیاری کے سلسلے میں تسلیم شدہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

یہ اجلاس ضلع ایڈیشنل کلکٹر این۔ روی کی صدارت میں ایڈیشنل کلکٹر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ جمعرات سے جاری خصوصی جامع نظرثانی کے عمل کی پیش رفت اور گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کی نئی ووٹر فہرست کی تیاری سے متعلق تفصیلات سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر این۔ روی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضلع میں SIR کے عمل کو منظم اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

SIR Revision Process Progress Reviewed in Hanumakonda; Meeting Held on Graduate MLC Voter List

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ورنگل، کھمم، نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کے لیے نئی گریجویٹ ووٹر فہرست تیار کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے اہل گریجویٹس سے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن کی مقررہ ہدایات کے مطابق ووٹر کی حیثیت سے اندراج کے لیے درخواستیں داخل کریں۔

اجلاس میں ہنمکنڈہ آر ڈی او وینکٹیش، ہنمکنڈہ اور آئیناول منڈل کے تحصیلدار رویندر ریڈی اور وکرم کمار، الیکشن شعبہ کے سپرنٹنڈنٹ جگت سنگھ کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے ای۔ وی۔ سری نواس راؤ، راؤ امرندر ریڈی، جی۔ پربھاکر ریڈی، سید فیض اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

dastoornews