KCR Speaks to Dasyam Vinay Bhaskar

KCR Speaks to Dasyam Vinay Bhaskar Over Phone, Inquires About His Health

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
KCR Speaks to Dasyam Vinay Bhaskar Over Phone, Inquires About His Health
داسیم ونئے بھاسکر سے فون پر سابق وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی بات چیت

ہنمکنڈہ:23/ستمبر
(دستور نیوز)

سابق چیف وہپ اور سابق رکن اسمبلی داسیم ونئے بھاسکر کی ایم جی ایم اسپتال کے دورے کے موقع پر پولیس کارروائی میں زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے منگل کی شب فون پر ان سے بات کی۔

کے. چندرشیکھر راؤ نے ونئے بھاسکر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عوامی مسائل پر جدوجہد جاری رکھنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اس موقع پر کے. چندرشیکھر راؤ نے ونئے بھاسکر سے کہا، ’’بھائی ونئے، تم نے تحریک کے دور کی یادیں ایک بار پھر تازہ کردی ہیں۔‘‘

دریں اثنا سابق وزیر اور بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے. ٹی. راما راؤ (کے ٹی آر) اور سابق وزیر و اسمبلی میں بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی. ہریش راؤ نے بھی فون پر داسیم ونئے بھاسکر کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔

dastoornews