rainy season

All concerned departments should be alert before the rainy season. District Collector P. Pravania

اضلاع کی خبریں
All concerned departments should be alert before the rainy season. District Collector P. Pravania
_ برسات کے موسم سے قبل تمام متعلقہ محکمے چوکس رہیں ۔ ضلع کلکٹر پی۔ پراونیا

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ :-26/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

آنے والے برسات کے موسم کے پیش نظر ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹر محترمہ پی۔ پراونیا نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو چوکس رہنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ ہدایات پیر کے روز کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک کوآرڈینیشن میٹنگ میں دی گئیں، جو مِنی کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں جیسے ریونیو، میونسپل، صحت و طب، بجلی، پولیس، فائر، زراعت، آر اینڈ بی سمیت دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی اور برسات کے موسم کے دوران اپنی اپنی ذمہ داریوں اور تیاریوں سے کلکٹر کو آگاہ کیا۔

کلکٹر پراونیا نے کہا کہ برسات کے دوران ممکنہ زیرآب علاقوں کی پہلے سے نشاندہی کی جائے اور ان علاقوں میں ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے سڑکوں کے متاثرہ مقامات اور ایسے علاقوں کی نشاندہی پر زور دیا جہاں پانی بھرنے کی وجہ سے آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

کلکٹر نے مزید کہا کہ تالابوں اور نالوں کی حالت کی مسلسل نگرانی کی جائے اور دریاؤں کے بہاؤ والے علاقوں کی نشان دہی کر کے متعلقہ تحصیلدار ان کی نگرانی کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تالابوں کے بند مضبوط ہوں اور ایس ڈی آر ایف عملہ ہمہ وقت تیار رہے۔انہوں نے محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ برسات کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور جہاں بھی مرمت کی ضرورت ہو وہاں آلات اور عملہ دستیاب رکھا جائے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ ہنگامی آلات جیسے کشتیاں، لائف جیکٹس، اور واٹر پمپ تیار رکھے جائیں۔
کلکٹر نے پرانی اور خستہ حال عمارتوں کی پہلے سے نشان دہی کرنے، ضروری عملہ کو الرٹ رکھنے اور محکمہ صحت کو ضروری ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ جہاں بیماریوں کے امکانات ہوں، وہاں طبی کیمپس لگانے کے لیے تیاری مکمل رکھی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ہنگامی حالات میں فوری کارروائی ممکن ہو۔

اس موقع پر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی کمشنر محترمہ اشونی تاناجی وکاڈ ے نے کہا کہ جی ڈبلیو ایم سی حدود میں تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور میونسپل کارپوریشن میں بھی ایک علیحدہ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ڈی سی پی سلیمہ ، انچارج کلکٹر وائی وی گنیش، مینا سرینو، سی پی او ستیہ نارائن ریڈی، ڈی اے او رویندر سنگھ، ڈی پی او لکشمی رما کانت، ڈی ایم ایچ او اپّیا، آر ڈی او کے نارائن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔_ برسات کے موسم سے قبل تمام متعلقہ محکمے چوکس رہیں ضلع کلکٹر پی۔ پراونیاہنمکنڈہ (ایس این بی): آنے والے برسات کے موسم کے پیش نظر ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹر محترمہ پی۔ پراونیا نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو چوکس رہنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ ہدایات پیر کے روز کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک کوآرڈینیشن میٹنگ میں دی گئیں، جو مِنی کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں جیسے ریونیو، میونسپل، صحت و طب، بجلی، پولیس، فائر، زراعت، آر اینڈ بی سمیت دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی اور برسات کے موسم کے دوران اپنی اپنی ذمہ داریوں اور تیاریوں سے کلکٹر کو آگاہ کیا۔کلکٹر پراونیا نے کہا کہ برسات کے دوران ممکنہ زیرآب علاقوں کی پہلے سے نشاندہی کی جائے اور ان علاقوں میں ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے سڑکوں کے متاثرہ مقامات اور ایسے علاقوں کی نشاندہی پر زور دیا جہاں پانی بھرنے کی وجہ سے آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔کلکٹر نے مزید کہا کہ تالابوں اور نالوں کی حالت کی مسلسل نگرانی کی جائے اور دریاؤں کے بہاؤ والے علاقوں کی نشان دہی کر کے متعلقہ تحصیلدار ان کی نگرانی کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تالابوں کے بند مضبوط ہوں اور ایس ڈی آر ایف عملہ ہمہ وقت تیار رہے۔انہوں نے محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ برسات کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور جہاں بھی مرمت کی ضرورت ہو وہاں آلات اور عملہ دستیاب رکھا جائے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ ہنگامی آلات جیسے کشتیاں، لائف جیکٹس، اور واٹر پمپ تیار رکھے جائیں۔کلکٹر نے پرانی اور خستہ حال عمارتوں کی پہلے سے نشان دہی کرنے، ضروری عملہ کو الرٹ رکھنے اور محکمہ صحت کو ضروری ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ جہاں بیماریوں کے امکانات ہوں، وہاں طبی کیمپس لگانے کے لیے تیاری مکمل رکھی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ہنگامی حالات میں فوری کارروائی ممکن ہو۔اس موقع پر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی کمشنر محترمہ اشونی تاناجی وکاڈ ے نے کہا کہ جی ڈبلیو ایم سی حدود میں تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور میونسپل کارپوریشن میں بھی ایک علیحدہ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ڈی سی پی سلیمہ ، انچارج کلکٹر وائی وی گنیش، مینا سرینو، سی پی او ستیہ نارائن ریڈی، ڈی اے او رویندر سنگھ، ڈی پی او لکشمی رما کانت، ڈی ایم ایچ او اپّیا، آر ڈی او کے نارائن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔