Mohammad Ayub appointed as Warangal DCC President
ورنگل ڈی سی سی کے صدر کے طور پر محمد ایوب کا تقرر

حیدرآباد/ورنگل:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل ضلع میں کانگریس پارٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینئر کانگریس اقلیتی رہنما محمد ایوب کو ڈی سی سی (District Congress Committee) کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔
پارٹی حلقوں میں محمد ایوب کے انتخاب کو اقلیتوں کی مضبوط نمائندگی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق محمد ایوب طویل عرصے سے کانگریس سے وابستہ ہیں اور ضلع میں مختلف سماجی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ ان کی فیلڈ میں مضبوط گرفت، عوامی رابطے اور تنظیمی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ قیادت نے انہیں ضلع ڈی سی سی کی ذمہ داری سونپی ہے۔
محمد ایوب نے اس تقرر پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میں کانگریس کو مزید مستحکم کرنے، عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے اور تمام طبقات بالخصوص اقلیتوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کی آواز بننے کے لیے کام کریں گے۔

پارٹی کارکنان اور مقامی رہنماؤں نے محمد ایوب کو ڈی سی سی صدر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں محمدعبدالطاہر باسط بھائی ، محمد خورشید،مرزا اعظم بیگ،محمد یعقوب پاشا، محمد الطاف، شاکر،محمد عبدالطیف، محمد حبیب الدین، مرزا فاضل بیگ، عابد عبدالغنی،محمد اکرم کے علاوہ کثیر تعداد میں منڈی بازار کے دوست احباب نے مبارکباد د اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ورنگل ضلع میں کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔