warangal collector on solar installation

Collector Dr. Satya Sharada Directs Officials to Expedite Solar Rooftop Unit Installation in Warangal

اضلاع کی خبریں
Collector Dr. Satya Sharada Directs Officials to Expedite Solar Rooftop Unit Installation in Warangal
سو لار روف ٹاپ یونٹس کی تنصیب کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے: ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا

ورنگل، 5 /اگست:
(دستور نیوز)

ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے ماڈل سولار ولیج پروگرام کے تحت سولر روف ٹاپ یونٹس کی تنصیب کا کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

بدھ کے روز ضلع کلکٹر نے رائے پارتی منڈل کے پوتھی ریڈی پلی گاؤں کا دورہ کیا، جہاں ماڈل سولار ولیج پروگرام کے تحت نصب کیے جا رہے سولار روف ٹاپ یونٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مستحقین کے مکانات پر نصب سولر نظام کا جائزہ لیا اور تلنگانہ ریڈکو اور محکمۂ برقی کے عہدیداروں سے کام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ باقی مستحقین کے مکانات پر سولر یونٹس کی تنصیب کے لیے درکار تمام سازوسامان فوری طور پر فراہم کرتے ہوئے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

warangal collector solar

انہوں نے بتایا کہ ماڈل سولر ولیج پروگرام کے تحت اہل گروہ جیوتی صارفین کے مکانات پر 2 کلو واٹ صلاحیت کے سولار روف ٹاپ نظام مفت نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے ہر گھر میں ماہانہ تقریباً 240 تا 250 یونٹ بجلی پیدا ہوگی، جس میں ذاتی استعمال کے بعد بچ جانے والی بجلی گرڈ کو فراہم کر کے اضافی آمدنی بھی حاصل کی جا سکے گی۔

ڈاکٹر ستیہ شاردا نے کہا کہ سولار توانائی کے استعمال سے نہ صرف بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیات کے تحفظ اور روایتی ایندھن کے وسائل کے مؤثر استعمال میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پوتھی ریڈی پلی گاؤں کو وارنگل ضلع کا ایک مثالی ماڈل سولار ولیج بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔

اس موقع پر ضلع پریشد کے سی ای او رامی ریڈی، ٹی جی ریڈکو کے ضلع منیجر راجیندر، رائے پارتی تحصیلدار سرینواس، ایم پی ڈی او سرینواسولو، ٹی جی ریڈکو کے فیلڈ آفیسر نوین کمار یادو، محکمۂ برقی کے عہدیداران، عملہ اور پوتھی ریڈی پلی و کِسٹاپور کے سرپنچ سمیت دیگر موجود تھے۔

دستور نیوز

dastoornews.com