‘Kangan Hall’ Shop of Differently-Abled Youth M.D. Sadiq Inaugurated in Warangal by Hazrat Khusro Pasha
ورنگل میں معذور نوجوان ایم۔ڈی۔ صادق کے "کنگن ہال” شاپ کا افتتاح، خود انحصاری کی روشن مثال قرار
ورنگل، 5 اگست:
(دستور نیوز)
ورنگل چوراستہ میں بدھ کے روز پیدائشی طور پر معذور نوجوان ایم۔ڈی۔ صادق کے نئے کاروباری ادارے "کنگن ہال” شاپ کا افتتاح ایک پُروقار تقریب کے دوران انجام پایا۔ افتتاحی تقریب میںریاستی حج کمیٹی چیئرمین سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشا اور ریاستی صدر برائے معذورین ایم۔ڈی۔ عظیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے ربن کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر برائے معذورین ایم۔ڈی۔ عظیم نے کہا کہ ایم۔ڈی۔ صادق پیدائشی طور پر معذور ہونے کے باوجود کبھی مایوس نہیں ہوئے بلکہ اپنی محنت، عزم اور خود اعتمادی کے بل پر نہ صرف خود اپنے پیروں پر کھڑے ہوئے بلکہ کئی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صادق کا یہ جذبہ معاشرے کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے اور تمام معذور افراد کو ان کی جدوجہد سے حوصلہ حاصل کرتے ہوئے خود کفالت کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صادق کی اس کامیابی پر معذور برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ مضبوط ارادے کے سامنے جسمانی معذوری رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
تقریب میں متحدہ ورنگل ضلع کے صدر بنڈی چکرپانی، ورنگل ضلع کے صدر گائی ستیش، ریاستی نائب صدر منڈل وینو گوپال، ریاستی اسسٹنٹ خازن بیلا گوپی، محمد محسن پاشا، سید غوث پاشا سمیت متعدد سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔
دستور نیوز
dastoornews.com