Distribution of cheques for marriage, Kalyan Lakshmi and other schemes to the deserving in Warangal
ورنگل میں مستحقین کو شادی مبارک، کلیان لکشمی اور دیگر اسکیمات کے چیکس کی تقسیم
وزیرِ جنگلات و ماحولیات محترمہ کونڈا سریکھا کی جانب سے کروڑوں روپے کے چیکس حوالہ، انڈراما ہاؤسنگ اسکیم کے دستاویزات بھی تقسیم

حیدرآباد/ورنگل:14/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل شہر کے شیوانگر سائی کنونشن ہال میں منگل کے روز ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ورنگل مشرقی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے ورنگل اور قلع ورنگل منڈلوں کے مستحقین میں مختلف فلاحی اسکیمات کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ریاستی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات و اوقاف محترمہ کونڈا سریکھا نے مستحق خواتین میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت ₹5,30,61,480 کے چیکس تقسیم کیے۔ اسی موقع پر وزیر موصوفہ نے مستحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت ₹35,37,700 کے امدادی چیکس بھی حوالہ کیے۔

بعد ازاں اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات کی منظوری کے دستاویزات بھی مستحقین کے حوالے کیے گئے۔اس موقع پر وزیر کونڈا سریکھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب، مستحق اور پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے مختلف اسکیمات شروع کی گئی ہیں، تاکہ سماجی و معاشی طور پر انہیں بااختیار بنایا جا سکے۔
تقریب میں کارپوریٹر سومیشیٹی پروین، اوما دامودر، پوشالہ پدما، چنتاکلا انیل، بھوگی سُورنّا، کاویتی کویتا، پلم پدما، گنڈو پورنا چندنا، ڈی آر او وجیالکشمی، ڈپٹی کمشنر پرسنا رانی، تحصیلدار سری کانتھ اور اقبال کے علاوہ دیگر عہدیداران اور مقامی عوام نے شرکت کی۔