ایم ایل سی بسور راج ساریا کی کانگریس پارٹی میں واپسی پر کانگریس کے حلقوں میں خوشی کی لہر
حیدرآباد/قاضی پیٹ :-12/جولائی
(دستورنیوز ڈاٹ کام)
متحدہ ریاست آندھراپریش کے وزیر برائے بی سی ویلفیر و موجودہ ایم ایل سی بسواراجو ساریا کی دوبارہ کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد ضلع ہنمکنڈہ کانگریس کمیٹی صدر و رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجندر ریڈی کے ساتھ حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صاحب چیرمین حج کمیٹی تلنگانہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر خسرو پاشاہ صاحب نے بسواراجو ساریا کی کلپوشی وشالپوشی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں ایم ایل سی بسواراجو ساریا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ قاضی پیٹ درگاہ سے اور سجادہ نشین سے میرا بہت گہرا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا پچھلے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں خسرو پاشاہ صاحب نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کے ساتھ ریاست بھر میں کانگریس پارٹی کو کامیابی دلوانے کے لئے تشہر کی۔ خاص طور پر تمام مسلمانوں کو اکٹھا کرکے متفقہ طور پر کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ جو حضرت خسرو پاشاہ نے کرکے دکھایا اس کام سے ہم سب کو ثابت ہوا کہ کانگریس پارٹی کی کامیابی کے لئے خسرو پاشاہ صاحب نے کس حد تک جدوجہد کی۔ میں اس بات کا خسرو پاشاہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو دن رات ایک کرکے انہوں نے ریاست بھر میں کانگریس کی کامیابی میں اپنا اہم کردار نبھایا اور انہوں نے کہا کہ ابھی خسرو پاشاہ صاحب کو جو عہدہ دیا گیا ہے کہ یہ ان کی محنت کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں خسرو پاشاہ صاحب کو اعلیٰ درجہ کا مقام ملےگا جس کے وہ مستحق ہیں ۔
اس مو قع پر حضرت خسرو پاشاہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسواراجو ساریا ایک سینئر سیاسی قائد ہے ان کی کانگریس پارٹی میں واپس شمولیت ہونا ہمارے لئے باعث مسرت ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں روشیا کے حکومت میں ریاست وزیر کے عہدہ پر فائز تھے جب میں بسواراجوساریا کو بہت قریب سے دیکھا ہوں جو میناریٹی طبقہ کے لوگوں کو ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔
رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی کے ساتھ ایم ایل سی بسواراجو ساریا جو یہاں پر تشریف لائیں ہیں ہم سب ان سامید کرتے ہیں کہ آگے چل کر بھی بسواراجو ساریا مسلمانوں کے درمیان رہ کر اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔
اس موقع پر ضلع ہنمکنڈہ کانگریس کمیٹی کے صدرورکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ وزیر وموجودہ ایم ایل سی بسواراجو ساریا گھرواپسی آنا ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ بسواراجو ساریا ایسے واحد رہنماء ہے جو ورنگل میں کانگریس کا مطلب ساریا، ساریا مطلب کانگریس تھے خاص طور پر میناریٹی حلقوں کے لئے بسواراجو ساریا کے خدمات قابل ستائش ہیں کانگریس پارٹی ایک ایسی واحد پارٹی ہے جو مسلمانوں کے لئے لڑکر 4%فیصد ریزویشن دلوایا اس کے بعد BRSپارٹی نے 12%فیصد ریزویشن دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کی عملی ہم سب کے سامنے ہیں یہ سب دیکھتے ہوئے بسواراجو ساریا نے گھر واپسی ہوئے۔ گھر واپسی پر رکن اسمبلی جائینی راجندر ریڈی نے انہیں مبارکباد پیش کیا۔
اس موقع پرسید بختیار بیابانی جانشین وسجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ، سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، مرزا عزیز احمد بیگ، شیخ بشیر احمد صدر اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی ورنگل، محمد تنویر کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس قائدین موجود تھے۔