Grand Public Gathering on "Protecting Faith in an Age of Trials” to be Held at Aiwan-e-Shahi Mosque, Hanamkonda
آج ہنمکنڈہ میںعظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان "فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟
ہنمکنڈہ، 5 اگست:
(دستور نیوز)
مجلس تحفظ ختم نبوت، ورنگل کے زیر اہتمام اور انتظامی کمیٹی مسجد ایوانِ شاہی (بڑی مسجد)، صوبیداری کے تعاون سے آج بدھ، 5 اگست 2026ء، بعد نمازِ مغرب ایک عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد ہوگا۔
اجلاس کا مرکزی عنوان "فتنوں کے دور میں ہم اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟ (تحفظِ ایمان اور ہماری ذمہ داری)” رکھا گیا ہے، جس میں موجودہ دور کے فتنوں اور نوجوان نسل کے ایمان کی حفاظت کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت حضرت مولانا ایوب صاحب قاسمی (ناظم، مجلس تحفظ ختم نبوت، ورنگل) فرمائیں گے، جبکہ حضرت مولانا ابرار الحق شاکر قاسمی (صدر، مجلس تحفظ ختم نبوت، بنڈلہ گوڑا، حیدرآباد) مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔
یہ ایمان افروز اجتماع مسجد ایوانِ شاہی (بڑی مسجد)، صوبیداری، ہنمکنڈہ میں منعقد ہوگا۔ منتظمین نے تمام مسلمانوں، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس اہم دینی اجتماع کو کامیاب بنائیں اور اپنے ایمان و عقیدے کے تحفظ کے حوالے سے علماء کرام کی قیمتی رہنمائی سے استفادہ کریں۔