muslim welafaree society warangal

Muslim Welfare Society Warangal Felicitates Distinguished Members at Monthly Meeting

اضلاع کی خبریں
Muslim Welfare Society Warangal Felicitates Distinguished Members at Monthly Meeting
مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے ماہانہ اجلاس میں معزز شخصیات کی تہنیت

ورنگل13/جولائی
(دستور نیوز )

مسلم ویلفیئر سوسائٹی، ورنگل کا ماہانہ اجلاس صدر سوسائٹی جناب محمد سراج احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، رفاہی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے ممتاز اراکین اور صحافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔

muslim welfare society warangalmuslim welfare society warangal

اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے امریکہ میں مقیم جناب شہنواز صاحب اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم جناب عبدالباری صاحب کی سماجی اور رفاہی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اجلاس میں سینئر صحافی محمد اکبر محی الدین ضیاء صاحب کو حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (I&PR) کی جانب سے پہلی مرتبہ فری لانسر ایکریڈیشن کارڈ حاصل ہونے پر تہنیت پیش کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی دو دہائیوں پر محیط دیانت دار، باوقار اور عوام دوست صحافتی خدمات کا اعتراف ہے، جس پر نہ صرف ورنگل بلکہ پوری اردو صحافتی برادری کو فخر ہے۔

muslim welfare society warangalmuslim walfare society warangal

اسی طرح سینئر صحافی جناب مرزا فتح اللہ بیگ صاحب کو روزنامہ محور، نظام آباد کا ایکریڈیشن حاصل ہونے پر ان کی خدمات کا اعتراف اور مبارکباد پیش کی گئی۔ سوسائٹی کے ذمہ داران نے دونوں صحافیوں کی صحافتی، سماجی اور رفاہی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی حقائق پر مبنی صحافت، ملت کی رہنمائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا مؤثر کردار اسی جذبے کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔

 

muslim welfare society warangalmuslim welfare society warangal

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ ایسی شخصیات معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم ویلفیئر سوسائٹی آئندہ بھی سماجی، تعلیمی، رفاہی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور معاشرے کے ہر طبقے کی خدمت کے اپنے مشن کو جاری رکھے گی۔

muslim welfare society warangal

اجلاس میں صدر جناب محمد سراج احمد کے علاوہ محمد عبدالکلیم،چشتی حسینی، محمد سلیم احمد، سید عبدالماجد، سید شاہ نواز علی حقانی، محمد انور شریف، کرم علی خان، محمد خواجہ کریم، خواجہ کریم الدین (پٹیل بھائی)، سید خواجہ افتخار اور دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔

dstoornews.com