mushaira aqeedat ke pare in warangal

Release Ceremony of Naatiya Collection “Aqeedat Ke Pare” and Grand Naatiya Mushaira in Warangal on April 25

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
Release Ceremony of Naatiya Collection “Aqeedat Ke Pare” and Grand Naatiya Mushaira in Warangal on April 25
ورنگل میں نعتیہ مجموعہ ’’عقیدت کے پارے‘‘ کی رسم اجرا اور نعتیہ مشاعرہ 25 اپریل کو

golden gust house warangal

حیدرآباد/ورنگل:22/اپریل
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام معروف شاعر جناب اقبال دردؔ کے نعتیہ مجموعہ ’’عقیدت کے پارے‘‘ کی تقریب رسمِ اجرا اور عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ بروز ہفتہ، 25 اپریل 2026ء شام 7 بجے بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر، پوچمّا میدان، ورنگل منعقد ہوگا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی کریں گے، جبکہ نعتیہ مجموعہ کی رسمِ اجرا خواجہ ابو نبیل مسیح الدین، قومی نائب صدر ادارۂ ادبِ اسلامی ہند، کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ مجموعہ پر تبصرہ جناب محمد خالد سعید پیش کریں گے۔

اس موقع پر جناب طاہر بلال، صدر ادبِ اسلامی سعودی عرب (ریاض)، مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ مہمانانِ خصوصی میں حیدرآباد کے ممتاز شعراء ڈاکٹر طیب پاشا قادری، جناب ارشد شرفی اور جناب شاہنواز ہاشمی شامل ہیں۔

مہمان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامشؔ (کاغذ نگر)، ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد) اور جناب امجد سلیم امجد (کریمنگر) شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں میزبان شعراء کرام میں حضرت اقبال شیدائیؔ، جناب مسعود مرزا محشرؔ، جناب اقبال دردؔ، جناب ناصر واحدیؔ، جناب حسینی برترؔ، جناب وحید گلشنؔ، پروفیسر احمد حسین خیالؔ، جناب اکبر ضیاء، جناب قادر انصاری، جناب داؤد اسلوبیؔ، جناب مجاہد حسین جوہرؔ، جناب ماہر عابدی، جناب حامد حسین حامدؔ، جناب حمید عکسیؔ، جناب خواجہ کیفیؔ اور جناب امیر الدین امیرؔ اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔

مشاعرہ کی نظامت جناب حفیظ خان انجام دیں گے۔

داعیانِ مشاعرہ سید عبدالحفیظ اور حامد حسین حامدؔ نے اہلِ ذوق حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

دستور نیوز ڈاٹ کام