award ajumand banu Hyderabad

Literary Event in Hyderabad: Eminent Personalities Including Poet Arjumand Bano Honoured with Anmol Ratan Award

سخن سرائے
Literary Event in Hyderabad: Eminent Personalities Including Poet Arjumand Bano Honoured with Anmol Ratan Award
حیدرآباد میں ادبی و اعزازی تقریب میں شاعرہ ارجمند بانو صاحبہ اور ممتاز شخصیات کو “انمول رتن ایوارڈ” سے نوازا گیا

حیدرآباد:-
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

شہر حیدرآباد کے اغاپورہ علاقہ میں واقع موئن ریجنسی ہائٹس فنکشن ہال میں ایک باوقار تبصراتی اجلاس و ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی کے صدر پروفیسر افتخار احمد صاحب نے کی۔

تقریب میں بالخصوص معروف و مقبول شاعرہ ارجمند بانو صاحبہ کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا گیا، جس پر حاضرین نے بھرپور تالیوں کے ذریعہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ بیگم صاحبہ، سید اکبر علی صاحب، ماسٹر عبدالرحیم صاحب اور شیخ رفیع الدین صاحب کو بھی اردو زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریف انصاری صاحب، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب، ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی صاحب، ڈاکٹر سید امام حبیب قادری صاحب اور ڈاکٹر آصف علی صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔

صدرِ اجلاس پروفیسر افتخار احمد صاحب نے اپنے خطاب میں اردو زبان و ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب ادبی ذوق کو فروغ دینے اور اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

تقریب میں شہر کے ادباء، شعراء اور محبانِ اردو کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
دستور نیوز ڈاٹ کام