mushaira, urdu

All India(Sanjeeda wo Mazahiya ) Mushaira to be held in Warangal on November 8. Urdu lovers are cordially invited to participate.

سخن سرائے
All India(Sanjeeda wo Mazahiya ) Mushaira to be held in Warangal on November 8. Urdu lovers are cordially invited to participate.
ورنگل میں 8 نومبر کو کل ہند (سنجیدہ و مزاحیہ) مشاعرہ کا انعقاد۔  محبانِ اردو سے شرکت کی پرخلوص گزار ش

 

حیدرآباد/ورنگل:-
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

بزم گلشنِ ادب، ورنگل کے زیرِ اہتمام بتاریخ 8 نومبر 2025ء بروز ہفتہ شب 8 بجے بمقام A-1 فنکشن ہال، ایل بی نگر، ورنگل میں ایک شاندار کل ہند (سنجیدہ و مزاحیہ) مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مشاعرہ کی سرپرستی الحاج شیخ بشیر احمد، چیرمین اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کریں گے۔نظامت کی نگرانی ڈاکٹر بہادر علی، موظف پرنسپل اسلامیہ کالج ورنگل کے سپرد ہے، جبکہ صدارت کے فرائض ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، صدر انٹلکچول فورم ورنگل انجام دیں گے۔مشاعرہ میں جناب شاہد مسعود، ریجنل ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن بطور مہمانِ خصوصی اور محمد شکیل احمد، منیجنگ ڈائرکٹر جے بی ایم لمیٹڈ بطور اعزازی مہمان شرکت کریں گے۔

 

اس موقع پر معروف شاعر و ادیب مسعود مرزا محشر کی تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔مشاعرہ میں شرکت کرنے والے ممتاز شعرائے کرام میں:جناب ظہیر کانپوری (اتر پردیش)، جناب خورشید فاروقی (مدھیہ پردیش)، جناب تقی سرمست (کرناٹک)، جناب شکیل ظہیر آبادی (حیدرآباد)، جناب تمیز احمد پرواز (ناندیڑ، مہاراشٹر)، جناب ٹیپیکل جگتیالی (تلنگانہ) کے علاوہ میزبان شعراء اقبال شیدائی، مسعود مرزا محشر، اقبال درد، پروفیسر احمد حسین خیال، وحید گلشن، اکبر ضیاء، حمید عکسی، حسینی برتر، دائود اسلوبی، مجاہد حسین جوہر، امیر الدین امیر، خواجہ کیفی اور دیگر شامل ہیں۔

 

اعزازی مہمانان میں محمد عزیز خان، رضوانہ شمیم، سید مسعود (ڈپٹی میئر)، محمد فرقان، عبدالباسط طاہر، محمد غلام سرور منا، محمد عبدالعلی زبیر، ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری ایڈوکیٹ، محمد زبیر غفوری، محمد عبدالجبار، مرزا عزیز اللہ بیگ، نعیم الدین، محمد عبدالقدوس، سید فیض اللہ، محمد سراج احمد، ایم اے کے تنویر، ارشد حسین فرحت سمیت کئی معزز شخصیات شامل ہوں گی۔

 

خصوصی مدعوئین میں ایس ایم سعید، اکبر ضیاء، ایم اے نعیم، علیم دانش، محمد فیروز خان، محمد منور الدین، محمد معشوق شریف، اسماعیل زبیح، مرزا فتح اللہ بیگ ریاض، محمد ساجد پاشاہ، حافظ فضل الرحمن واجد، مولوی محمد ریاض، سید نظام الدین، محمد یحییٰ جابری، اکرم رزاق، حافظ سید صادق حسین، محمد اختر حسین، محمد بابر، محمد مبشر محی الدین، جاوید انصاری، محمد مشتاق اور دیگر شامل ہوں گے۔پروگرام کے کنوینر جناب وحید گلشن نے تمام محبانِ اردو سے پرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ اپنے احباب کے ہمراہ اس ادبی و مزاحیہ نشست میں ضرور شرکت فرمائیں۔دستور نیوز ڈاٹ کام