Dasyam Vinay Bhaskar Calls on Injured Photographer, Inquires About Health Condition
داسیم ونئے بھاسکر نے زخمی فوٹوگرافر کی عیادت کی
حیدرآباد/ہنمکنڈہ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
روزنامہ نمستے تلنگانہ کے اسٹاف فوٹوگرافر گوٹے وینکنا حالیہ حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت ہنمکنڈہ کے سری چکرا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اتوار کی شام تلنگانہ حکومت کے سابق چیف وِہپ اور سابق رکن اسمبلی داسیم ونئے بھاسکر اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں سے وینکنا کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عیادت کرنے والوں میں مغربی حلقہ کے کوآرڈینیٹر پُلی رجنی کانت مدیراج اور چوتھے ڈیویژن کے صدر ڈاکٹر کنجرلا منوج کمار بھی شامل تھے۔ انہوں نے زخمی فوٹوگرافر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
dastoornews.com